دیگر ممالک

روسی فوج نے یوکرین کے ایندھن ڈپو پر میزائل حملہ کیا : وزارت دفاع

ماسکو: روسی وزارت دفاع کے ترجمان نے کہا کہ روسی فوج نے لیسیچانسک سمت میں یوکرینی فوجیوں پر میزائل حملہ کیا اور باخموت کے قریب یوکرین کے ایندھن کے گودام کو نشانہ بنایا۔

ماسکو: روسی وزارت دفاع کے ترجمان نے کہا کہ روسی فوج نے لیسیچانسک سمت میں یوکرینی فوجیوں پر میزائل حملہ کیا اور باخموت کے قریب یوکرین کے ایندھن کے گودام کو نشانہ بنایا۔

متعلقہ خبریں
ملک میں روس جیسی آمرانہ صورتحال: کجریوال
غزہ اور مغربی کنارے پر اسرائیلی حملوں میں خواتین اور بچوں سمیت 17 فلسطینی شہید
ہندوستانی شہریوں کو یوکرین جنگ میں دھکیلنے کا ریاکٹ، 4 گرفتار
غزہ، اسرائیلی فوج کے حملے جاری، مزید 35 فلسطینی شہید
تیل کی قیمتیں مزید بڑھنے کا امکان، سعودی عرب، تیل کی پیداوار میں کٹوتی جاری رکھے گا

ترجمان نے خبر رساں ایجنسی اسپوتنک کو بتایا ’’سدرن گروپ آف فورسز کی میزائل یونٹ نے یوکرین کی مسلح افواج کے 54ویں میکانائزڈ بریگیڈ کے عارضی تعیناتی کے مقام پر حملہ کیا۔

اس کے ساتھ کونسٹنٹینوکا(باخموت سمت) میں 17ویں علیحدہ بریگیڈ کے ایندھن کے گودام اور ایک سامان ری فیولنگ اسٹیشن پر حملہ کیا۔

ترجمان نے کہا کہ دشمن کو اہلکاروں اور فوجی سازوسامان کا نقصان ہوا۔

اس کے علاوہ روسی فوج نے ڈونیٹسک عوامی جمہوریہ (ڈی پی آر) میں نووکالینوف کے قریب یوکرینی میرینز پر حملہ کر کے انہیں نقصان پہنچایا۔

ذریعہ
یو این آئی