اقتدار کھونے کے خوف سے کجریوال اپنا ذہنی توازن کھو بیٹھے ہیں: سچدیوا
بی جے پی لیڈر نے کہا ’’کیجریوال جی، آپ دہلی کے لوگوں سے اقتدار کھونے کا بدلہ لے رہے ہیں۔
نئی دہلی: بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) دہلی کے ریاستی صدر وریندر سچدیوا نے بی جے پی کے خلاف عام آدمی پارٹی کی طرف سے جاری کردہ پوسٹ کے تعلق سے سابق وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال اور عام آدمی پارٹی (آپ) کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ مسٹر کیجریوال اقتدار کھونے کے خوف سے اپنا ذہنی توازن کھو چکے ہیں۔
مسٹر سچدیوا نے جمعہ کو پارٹی کے ریاستی ہیڈکوارٹر میں نامہ نگاروں سے خطاب کیا۔
اس موقع پر پارٹی کے ترجمان شوبھندو شیکھر اوستھی اور یاسر جیلانی بھی موجود تھے۔ مسٹر سچدیوا نے کہا کہ مسٹر کیجریوال کو اپنے ضمیر کی آواز سنائی دے رہی ہے جو کہہ رہی ہے کہ دہلی کا اقتدار اب ان سے دور ہورہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کل شام مسٹر کیجریوال نے پوروانچل کے لوگوں کو فرضی ووٹر کہا تھا، جس سے ان کے ذہن کی سیاہ سچائی ایک بار پھر سامنے آگئی، جو پہلی بار 2019 میں نظر آئی تھی۔
انہوں نے کہا کہ مسٹر کیجریوال کو جیل سے ضمانت مل گئی لیکن اسی دن سے ان کی سیاسی شخصیت ختم ہو گئی ہے۔
بی جے پی لیڈر نے کہا ’’کیجریوال جی، آپ دہلی کے لوگوں سے اقتدار کھونے کا بدلہ لے رہے ہیں۔
کیجریوال جی، آپ بی جے پی کو کوس لیجئے، لیکن براہ کرم دہلی میں کشیدگی نہ پھیلایئے۔
دہلی کی ترقی اور خزانے کو لوٹ کر آپ نے بہت نقصان کردیا۔ اب دہلی کی فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو خراب نہ کرو بھائی۔
واضح رہے کہ عام آدمی پارٹی نے بی جے پی کے خلاف ایک نیا پوسٹر جاری کیا ہے، جس میں عوام فیصلہ کریں کہ دہلی کا وزیر اعلیٰ کون ہونا چاہیے۔