سچن پائلٹ اپنی ہی حکومت کیخلاف بھوک ہڑتال کریں گے
سچن نے کہا کہ انہوں نے پچھلی وسندھراراجے حکومت کے خلاف الزامات پر کاروائی کرنے گہلوت سے اپیل کی تھی لیکن کوئی جواب نہیں آیا۔ مرکزکانگریس قیادت کو نشانہ بنانے ای ڈی‘ سی بی آئی کا بیجااستمعال کررہا ہے۔ حکومت راجستھان اپنی ایجنسیوں کا استعمال تک نہیں کررہی ہے۔

جئے پور: راجستھان میں الیکشن سے قبل پھر مسائل پیدا ہورہے ہیں۔ چیف منسٹر اشوک گہلوت اور سابق ڈپٹی چیف منسٹر سچن پائلٹ کا جھگڑا پھر منظرعام پرآگیا ہے۔ اتوار کے دن پریس کانفرنس سے خطاب میں سچن پائلٹ نے 11اپریل کو خود اپنی حکومت کے خلاف ایک روزہ بھوک ہڑتال کا اعلان کیا۔
انہوں نے کہا کہ انہوں نے پچھلی وسندھراراجے حکومت کے خلاف الزامات پر کاروائی کرنے گہلوت سے اپیل کی تھی لیکن کوئی جواب نہیں آیا۔ مرکزکانگریس قیادت کو نشانہ بنانے ای ڈی‘ سی بی آئی کا بیجااستمعال کررہا ہے۔ حکومت راجستھان اپنی ایجنسیوں کا استعمال تک نہیں کررہی ہے۔
اشوک گہلوت اور سچن پائلٹ کے ٹکراؤ نے سابق میں بھی کانگریس کو پریشان کیاتھا۔ بی جے پی ترجمان شہزاد پوناوالا نے اپنے تبصرہ میں کہا کہ بھارت پہلے ہی متحد ہے لیکن کانگریس تکڑے تکڑے‘ٹوٹی پھوٹی ہے۔ کانگریس سے جنتاجوڑو‘کانگریس کو کانگریس سے جوڑو‘باقی سب چھوڑو۔