دہلی

تیجسوی اور لالو پرسادیادو کی ای ڈی میں طلبی

34 سالہ تیجسوی یادو سے کہا گیا کہ وہ دہلی میں 22 دسمبر کو ای ڈی دفتر میں حاضر ہوں جبکہ 75 سالہ لالو پرساد یادو کو 27 دسمبر کو بلایا گیا ہے۔ دونوں کو پی ایم ایل اے قانون کے تحت بیان درج کرانا ہوگا۔

نئی دہلی: انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ (ای ڈی) نے ڈپٹی چیف منسٹر بہار تیجسوی یادو اور ان کے والد آر جے ڈی سربراہ لالو پرساد یادو کو ریلویز لینڈ فار جاب منی لانڈرنگ کیس تحقیقات کے سلسلہ میں پوچھ تاچھ کے لئے طلب کیا ہے۔ سرکاری ذرائع نے چہارشنبہ کے دن یہ بات بتائی۔

متعلقہ خبریں
پٹنہ میں اپوزیشن اتحاد کا شاندار مظاہرہ
قرض کی فراہمی کو بینکرس سماجی ذمہ داری تسلیم کریں۔ ڈپٹی چیف منسٹر کا مشورہ
منیش سسوڈیہ کی درخواست عبوری ضمانت پر ایجنسیوں کو نوٹس
میرے دروازے ہمیشہ کھلے ہیں: لالو پرساد یادو
مودی کو 2024 میں حکومت بنانے نہیں دوں گا: لالو پرساد یادو

 34 سالہ تیجسوی یادو سے کہا گیا کہ وہ دہلی میں 22  دسمبر کو ای ڈی دفتر میں حاضر ہوں جبکہ 75 سالہ لالو پرساد یادو کو 27  دسمبر کو بلایا گیا ہے۔ دونوں کو پی ایم ایل اے قانون کے تحت بیان درج کرانا ہوگا۔

انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ 11  اپریل کو تیجسوی یادو سے ایک مرتبہ لگ بھگ 8 گھنٹے پوچھ تاچھ کرچکی ہے لیکن اس نے پہلی مرتبہ اس کیس میں لالو یادو کو بلایا ہے۔ دونوں کو سمن لالو پرساد فیملی کے مبینہ قریبی ساتھی امیت کٹیال سے پوچھ تاچھ کے بعد جاری ہوئے۔

امیت کو ای ڈی نے نومبر میں گرفتار کیا تھا۔ مبینہ اسکام اُس وقت کا ہے جب لالو پرساد یادو یوپی اے 1 حکومت میں وزیر ریلوے تھے۔ الزام ہے کہ 2004 تا 2009 کئی لوگ انڈین ریلویز کے مختلف زونس میں درج چہارم / گروپ ڈی میں بھرتی کئے گئے۔

 ان لوگوں نے نوکری پانے کے لئے اُس وقت کے وزیر ریلوے لالو پرساد یادو کے ارکان خاندان کو اپنی زمینیں منتقل کیں۔ اے کے انفو سسٹمس پرائیوٹ لمیٹڈ نامی کمپنی نے امیدواروں سے یہ زمینیں لالو پرساد خاندان کے لئے حاصل کی تھیں اور امیت کٹیال اس کمپنی کا ڈائرکٹر تھا۔ کمپنی کا رجسٹرڈ پتہ ڈی 1088 نیو فرینڈس کالونی نئی دہلی تھا جو لالو پرساد یادو اور ان کی فیملی کا مکان ہے۔

 گزشتہ چند ماہ میں ای ڈی‘ راشٹریہ جنتادل سربراہ کی بیوی اور سابق چیف منسٹر بہار رابڑی دیوی‘ ان کی لڑکیوں میسا بھارتی (آر جے ڈی رکن راجیہ سبھا)‘ چندا یادو اور راگنی یادو کے بیانات ریکارڈ کرچکی ہے۔