حیدرآباد

سعید آباد کی مندر کے اکاونٹنٹ پر کیمیائی شے سے حملہ، 2پجاری گرفتار (ویڈیوز)

پولیس نے دو پجاریوں کو گرفتار کرلیا ہے جن پر ایک مندر کے اکاونٹنٹ پرمبینہ طور پر کیمیائی شے سے حملہ کرنے کا الزام ہے۔ اس حملہ میں اکاونٹنٹ زخمی ہوگیا۔

حیدرآباد (پی ٹی آئی) پولیس نے دو پجاریوں کو گرفتار کرلیا ہے جن پر ایک مندر کے اکاونٹنٹ پرمبینہ طور پر کیمیائی شے سے حملہ کرنے کا الزام ہے۔ اس حملہ میں اکاونٹنٹ زخمی ہوگیا۔

متعلقہ خبریں
سرورنگر کے مقتول محمدعمران کے خاندان سے مشتاق ملک کی ملاقات
روڈی شیٹر ایوب خان گرفتار
جائیداد کے لئے نوجوان کے ہاتھوں باپ اور ماموں کا قتل
آشنا کے ساتھ مل کر شوہر کا قتل، خاتون گرفتار
عطاپور کی جم کے احاطہ میں قتل کا معمہ حل،8ملزمین گرفتار

پولیس نے اتوار کے روز بتایا کہ یہ واقعہ 14 مارچ کو سعید آباد کی شری بھولکشمی ماتا مندر میں اس وقت پیش آیا جبکہ مندر کے اکاونٹنٹ، مندر میں استقبالیہ پٹیل پر بیٹھے ہوئے تھے۔

نامعلوم نقاب پوش شخص نے اکاونٹنٹ سے مختصر بات کے بعد کہا کہ انہیں انادانم کی رسید دیں جب اکاونٹنٹ رسید تحریر کررہے تھے کہ اس شخص نے اچانک اکاونٹنٹ کی کھوپڑی پر نامعلوم محلول ڈال دیا اور ہولی مبارک کہہ کر فرار ہوگیا۔ ڈی سی پی (ساؤتھ ایسٹ زون) پاٹل کانتی لعل سبھاش نے یہ بات بتائی۔

اس محلول کے حملہ میں اکاونٹنٹ کی کھوپڑی، چہرہ آنکھیں اور گردن جھلس گئی۔ انہیں فوری ہاسپٹل منتقل کردیا گیا۔ متاثرہ کی شکایت پر پولیس نے 400 ٹی وی کیمروں کی مدد سے ایک ملزم 31سالہ پجاری کا پتہ لگایا گیا اور اسے شیخ پیٹ میں واقع اس کے مکان سے گرفتار کرلیا گیا۔

تفتیش کے دوران پجاری نے جرم کے ارتکاب کا اعتراف کیا اور کہا کہ ملزم نمبر2 کی ہدایت پر اس نے ایسا کیا ہے۔ ملزم نمبر2 کو گرفتار کرلیا جو اس مندر میں پجاری ہے جہاں متاثرہ اکاونٹنٹ کے طور پر کام کررہا ہے۔

اس حملہ کے پس پردہ وجوہات کے بارے میں پولیس نے بتایا کہ دوسرے پجاری کو اکاوٹنٹنٹ سے بغض تھا کیونکہ اکاونٹنٹ عطیہ دہندگان سے رقم لیتا مگر انہیں رسید نہیں دیا کرتا تھا اس اکاونٹنٹ نے مندر کے احاطہ میں ہولی کھیلنے والے بچوں کو برُا بھلا بھی کہا تھا۔

دوسرے پجاری نے اکاونٹنٹ کو نقصان پہونچانے کے منصوبہ کے تحت حملہ آور کی خدمات حاصل کی۔ حملہ کے لئے اُس نے ملزم کو 2ہزار روپے دینے کا وعدہ کیا اور ایک ہزار روپے پیشگی ادا کردئیے تھے۔ پولیس نے یہ بات بتائی۔