تلنگانہ

آرٹی سی عملہ کیساتھ نامناسب سلوک کے خلاف سجنارکا انتباہ

تلنگانہ آرٹی سی کے منیجنگ ڈائرکٹر وی سی سجنار نے آرٹی سی عملہ کے ساتھ نامناسب سلوک اور ان کی توہین کے خلاف انتباہ دیا ہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ آرٹی سی کے منیجنگ ڈائرکٹر وی سی سجنار نے آرٹی سی عملہ کے ساتھ نامناسب سلوک اور ان کی توہین کے خلاف انتباہ دیا ہے۔

متعلقہ خبریں
بی جے پی کے خلاف الیکشن کمیشن سے شکایت
سوشل میڈیا کی تباہ کاریوں سے خودکو اوراپنی نسل کو بچائیں: محمد رضی الدین رحمت حسامی
25پروازوں میں بم کی اطلاع
رونالڈو سوشیل میڈیا پر سب سے مشہور اسٹار بن گئے
طلاق کی خبریں! ایشوریا کی بیٹی کے ہمراہ انڈیا واپسی کے بعد امیتابھ کی ٹوئٹ وائرل

سوشل میڈیا کے اہم پلاٹ فارم ایکس پر سرگرم سجنار نے کہا کہ آرٹی سی عملہ غیر متزلزل عزم کے ساتھ اپنے فرائض انجام دیتے ہوئے لاکھوں مسافروں کو ہر روز محفوظ اور صحیح طریقے سے ان کی منزل تک پہنچاتاہے۔

عملے کی کوششوں سے ہی ادارہ برقرار ہے۔انہوں نے زوردیتے ہوئے کہاکہ خواتین کومفت سفر کی سہولت کیلئے ریاستی حکومت کی جانب سے متعارف کردہ مہالکشمی اسکیم کے نفاذ میں بھی یہ عملہ اہم کردار ادا کر رہاہے۔

ایسے میں آرٹی سی عملے کی توہین اور ان پر حملہ مناسب نہیں ہے۔ انتظامیہ ایسے واقعات کو برداشت نہیں کرے گا۔ ایسے واقعات کے ذمہ داروں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔ حکام نے پہلے ہی ان واقعات کے بارے میں مقامی پولیس اسٹیشنوں میں شکایت درج کرائی ہے۔

پولیس نے ایف آئی آر درج کرکے جانچ شروع کردی ہے۔انہوں نے تمام سے درخواست کی ہے کہ سفر کے دوران عملے کے ساتھ تعاون کریں اور بحفاظت منزل تک پہنچیں۔ انہوں نے تمام سے تعاون کی درخواست کی تاکہ ایسے واقعات دوبارہ نہ ہوں۔