دہلی

 ہم جنس کے ساتھ نکاح مذہب اور سماجی روایات کے مغائر: پرسنل لا بورڈ

سپریم کورٹ میں ہم جنسوں کے درمیان شادی سے متعلق جو درخواست پیش کی گئی ہے، اس کے مطابق درخواست گزار چاہتا ہے کہ قانون ایسی شادی کو تسلیم کرلے۔ یہ مطالبہ نہ کسی مذہب کے لیے قابل قبول ہے اور نہ کوئی مہذب سماج اسے گوارا کرسکتا ہے۔

نئی دہلی: آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے جنرل سکریٹری مولانا خالد سیف اللہ رحمانی نے اپنے ایک صحافتی بیان میں کہاکہ ہندوستان جیسے ملک میں جہاں ہمیشہ سے لوگ مذہبی روایات اور اخلاقی اقدار کے پابند رہے ہیں اور بالخصوص جو باتیں مذاہب کے درمیان مشترک ہیں ہمیشہ ان کی اہمیت کو تسلیم کیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں
اظہرالدین، وہ مایہ ناز کھلاڑی جو کسی تعارف کا محتاج نہیں
مسلمان فلسطین اور ملک کے پارلیمانی الیکشن کے لئے دعا کا اہتمام کریں : صدر مسلم پرسنل لاء بورڈ
رانچی میں مسلم پرسنل لابورڈ کی وقف کانفرنس
جمعہ کی نماز اسلام کی اجتماعیت کا عظیم الشان اظہار ہے: مولانا حافظ پیر شبیر احمد
دینی وتہذیبی شناخت کی حفاظت

سپریم کورٹ میں ہم جنسوں کے درمیان شادی  سے متعلق جو درخواست پیش کی گئی ہے، اس کے مطابق درخواست گزار چاہتا ہے کہ قانون ایسی شادی کو تسلیم کرلے۔ یہ مطالبہ نہ کسی مذہب کے لیے قابل قبول ہے اور نہ کوئی مہذب سماج اسے گوارا کرسکتا ہے، خوشی کی بات ہے کہ حکومت نے سپریم کورٹ میں اس درخواست کی مخالفت کی ہے۔

جنرل سکریٹری بورڈ نے کہاکہ آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ اس موقف کی تائید کرتا ہے، نیز حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ ہم جنسی کے فعل کو بھی جرم کے دائرہ میں برقرار رکھا جائے۔