انٹرٹینمنٹ
سارہ علی خان نے کیدارناتھ کے ٹرپ کی فوٹو شیئر کی
سارہ علی خان نے لکھا جب میں پہلی بار کیدارناتھ آئی تھی تب میں نے زندگی میں کبھی کیمرے کا سامنا نہیں کیا تھا۔ یہاں تک کم ہی لوگ آپاتے ہیں اور جو آجاتے ہیں وہ بہت خوش نصیب ہوتے ہیں۔

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ سارہ علی خان نے کیدارناتھ کے ٹرپ کی فوٹو سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے سارہ علی خان حال ہی میں کیدارناتھ کے ٹرپ پر گئی تھیں سارہ نے اپنے ٹرپ کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں فوٹو شیئر کرتے ہوئے سارہ نے کیدارناتھ سے انہیں ایک خوشگوار زندگی دینے کے لئے بھی شکریہ ادا کیا ۔
سارہ علی خان نے لکھا جب میں پہلی بار کیدارناتھ آئی تھی تب میں نے زندگی میں کبھی کیمرے کا سامنا نہیں کیا تھا۔ یہاں تک کم ہی لوگ آپاتے ہیں اور جو آجاتے ہیں وہ بہت خوش نصیب ہوتے ہیں۔ میں بھی ان لوگوں میں شامل ہوں کیونکہ میں کیدارناتھ تک پہنچ پائی ہوں۔