شمالی بھارت

سارن: بڑی مقدار میں دیسی شراب برآمد

تاہم چھاپے کی اطلاع ملنے سے پہلے ہی شراب کے تاجر فرار ہو گئے تھے۔

چھپرا: بہار کے سارن ضلع کے ریول گنج تھانے کی پولیس نے بڑی مقدار میں دیسی شراب برآمد کی ہے۔

متعلقہ خبریں
آر سی پی سنگھ، بہار میں نئی سیاسی جماعت کا آغاز کریں گے (ویڈیو)
دُہری شہریت کی بنیاد پر مکھیا بننے والی صبا پروین، عہدہ سے فارغ
بہار ضمنی اسمبلی الیکشن، آر جے ڈی کے 3 امیدواروں کا اعلان
بہار کو خصو صی موقف کے مطالبہ پر بحث تکرار
پٹنہ میں اپوزیشن اتحاد کا شاندار مظاہرہ

سارن کے پولیس سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر کمار آشیش نے جمعہ کو یہاں بتایا کہ اطلاع کی بنیاد پر پولیس نے جان ٹولہ دیارہ علاقے میں چھاپہ مارا۔

پولیس نے موقع سے 400 لیٹر غیر قانونی دیسی شراب اور دو موٹر سائیکلیں قبضے میں لیں۔

تاہم چھاپے کی اطلاع ملنے سے پہلے ہی شراب کے تاجر فرار ہو گئے تھے۔

پولیس سپرنٹنڈنٹ نے کہا کہ پولیس ضبط شدہ موٹر سائیکل کے رجسٹریشن نمبر کی بنیاد پر شراب فروش کی شناخت کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔