مشرق وسطیٰ

سعودی عرب کا سوڈان کے لیے 145 ملین ڈالر امداد کا اعلان

انہوں نے کہا کہ بحران کے حل کے لیے سوڈانی قیادت سیاسی عمل کا آغاز کرے جو قومی اداروں کو مضبوط اور ملک کی خود مختاری کا احترام کرے۔ سعودی نائب وزیر خارجہ نے کہا کہ مملکت 11 مئی 2023 میں جاری ہونے والے جدہ اعلامیے کی بنیاد پر سوڈان میں تنازعے کے خاتمے کے لیے کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔

برلن: سعودی عرب نے سوڈان کے انسانی ہمدردی کے منصوبوں کے لیے 145 ملین ڈالر امداد کا اعلان کیا ہے۔

متعلقہ خبریں
دنیا کی بلند ترین زیرِ تعمیر عمارت کا منفرد سنگِ میل، سعودی عرب کو بڑا اعزاز
سوڈان میں وبا کی نئی لہر سے 300 افراد جاں بحق
سعودی عرب میں عازمین حج کی تعداد 15 لاکھ 18 ہزار تک پہنچ گئی
اردو اکیڈمی جدہ کا گیارہواں سہ ماہی پروگرام شاندار انداز میں منعقد، تمثیلی مشاعرہ اور طلبہ کی پذیرائی
سعودی عرب میں میڈیکل و انجینئرنگ کی اعلیٰ تعلیم کے مواقع پر IIPA کا رہنمائی سیشن


غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق اس بات کا اعلان سعودی عرب کے نائب وزیر خارجہ انجینئر عبدالکریم الخریجی نے سوڈان کے حوالے سے برلن کانفرنس میں شرکت کے کے موقع پر کیا۔ رپورٹس کے مطابق اُن کا کہنا تھا کہ سوڈان میں استحکام، فوری جنگ بندی، ریاستی اداروں کو تباہی سے بچانا، اس کے اتحاد، علاقائی سالمیت اور وسائل کا تحفظ مملکت کی ترجیح ہے۔


انہوں نے کہا کہ بحران کے حل کے لیے سوڈانی قیادت سیاسی عمل کا آغاز کرے جو قومی اداروں کو مضبوط اور ملک کی خود مختاری کا احترام کرے۔ سعودی نائب وزیر خارجہ نے کہا کہ مملکت 11 مئی 2023 میں جاری ہونے والے جدہ اعلامیے کی بنیاد پر سوڈان میں تنازعے کے خاتمے کے لیے کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔


انہوں نے کہا کہ اس تنازعے کے نتیجے میں شہری اموات ہوئیں اور اب تک 11 ملین سے زیادہ افراد بے گھر ہوچکے ہیں، سعودی عرب سوڈانی عوام کیلیے انسانی امداد کی فراہمی جاری رکھے ہوئے ہے۔


انہوں نے کہا کہ سعودی عرب رواں سال سوڈان میں انسانی ہمدردی کے منصوبوں کی سپورٹ کے لیے 145 ملین ڈالر فراہم کرے گا، مملکت نے اپریل 2023 میں خانہ جنگی کا آغاز ہونے کے بعد سے اب تک تین ارب ڈالر کی امداد فراہم کی ہے۔

علاوہ ازیں، سعودی نائب وزیر خارجہ سے برلن میں سوڈان کے لیے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے خصوصی ایلچی، قطر اور جرمنی کے وزرائے مملکت اور امریکی صدر کے سینئر مشیر برائے عرب اور افریقی امور نے ملاقاتیں کیں۔