سعودی عرب کا تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان
بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کی سرکاری تیل کمپنی ‘آرامکو’ آئندہ ماہ سے ایشیا کے لیے اپنے عرب لائٹ خام تیل کی قیمت میں 11 ڈالر فی بیرل کمی کرے گی۔ اس بڑی کٹوتی کے بعد سعودی خام تیل علاقائی معیار (بیس مارک) سے 1.50 ڈالر فی بیرل رعایت پر دستیاب ہوگا۔
ریاض: سعودی عرب نے ایشیائی مارکیٹ کے لیے تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان کر دیا ہے۔
بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کی سرکاری تیل کمپنی ‘آرامکو’ آئندہ ماہ سے ایشیا کے لیے اپنے عرب لائٹ خام تیل کی قیمت میں 11 ڈالر فی بیرل کمی کرے گی۔ اس بڑی کٹوتی کے بعد سعودی خام تیل علاقائی معیار (بیس مارک) سے 1.50 ڈالر فی بیرل رعایت پر دستیاب ہوگا۔
آرامکو کی جانب سے کی جانے والی یہ کمی ماہرین کی توقعات سے کہیں زیادہ ہے۔ رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ اس سے قبل بلومبرگ کے ایک سروے میں خام تیل کی قیمتوں میں 8 ڈالر فی بیرل تک کمی کا امکان ظاہر کیا گیا تھا، تاہم سعودی عرب نے مارکیٹ کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے توقع سے بڑی کمی کا فیصلہ کیا ہے۔
عالمی منڈیوں میں کاروباری ہفتے کے آغازپرخام تیل کی قیمتوں میں کمی اور اجناس کے نرخوں میں اضافے کا رحجان رہا۔ بلوم برگ کی رپورٹ کے مطابق پیر کو امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کے سودے 0.60 ڈالر کمی کے بعد68.09 ڈالر اور برینٹ خام تیل کے سودے 0.71ڈالر کم ہوکر 71.41ڈالرفی بیرل میں طے پائے۔
مختلف بینچ مارکس کے تحت برینٹ خام تیل کے سودے 71.49ڈالر سے لے کر 72.45 ڈالر میں طے پائے۔ دوسری جانب سونے کی قیمت 22.37 ڈالر کمی کے بعد 4154.57 ڈالر فی اونس اور چاندی کی قیمت 1.48 ڈالر اضافے سے 62.54 ڈالر فی اونس ہوگئی۔