ایشیاء

رمضان المبارک پر سعودی عرب کا پاکستان کو 100 ٹن کھجوروں کا تحفہ

کھجوروں کا تحفہ پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی اور کنگ سلمان ہیومینٹیرین سینٹر کے ڈائریکٹر عبداللہ البقمی نے پاکستانی حکومت کی کابینہ ڈویژن کے ڈائریکٹر جنرل بریگیڈئر عبیداللہ انور کے حوالے کیا۔

اسلام آباد: سعودی عرب کی جانب سے رمضان المبارک کی آمد سے قبل پاکستان کے عوام کو 100 ٹن کھجوروں کا تحفہ بھجوایا گیا ہے۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کھجوروں کا تحفہ پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی اور کنگ سلمان ہیومینٹیرین سینٹر کے ڈائریکٹر عبداللہ البقمی نے پاکستانی حکومت کی کابینہ ڈویژن کے ڈائریکٹر جنرل بریگیڈئر عبیداللہ انور کے حوالے کیا۔

متعلقہ خبریں
رونالڈو کو 19 کروڑ سے زائد مالیت کی گھڑی تحفہ میں دی گئی
پاکستان اب دنیا کا پانچواں بڑا ملک بن گیا 
رمضان میں وادی کشمیر میں مہنگائی کا جن قابوسے باہر
سعودی عرب کا اسرائیل کے خلاف اہم بیان
سعودی عرب میں افسانہ نویسی کیلئے اعزاز

واضح رہے کہ پاکستانی عوام کے لئے کھجوروں کا یہ تحفہ سالانہ روایات کے مطابق خادم الحرمین شریفین کی ہدایات پر بھجوایا گیا ہے۔ سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی نے اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رمضان المبارک میں کھجوروں کی فراہمی کنگ سلمان ریلیف سینٹر کا ایک منصوبہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ بھی کنگ سلمان ریلیف سینٹر کے کئی منصوبے پاکستان میں امور کی انجام دہی میں مصروف عمل ہیں، جن میں فوڈ پروگرام کا اہم منصوبہ بھی شامل ہے۔

a3w
a3w