مشرق وسطیٰ

سعودی کی فلسطینی شہریوں کی مدد کیلئے ’ایئر ڈراپ‘ آپریشن میں ہرممکن تعاون فراہم کرنے کی کوششیں جاری

اردن میں شاہ سلمان ہیومینٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر برانچ کے ڈائریکٹر نائف الشمری نے کہا کہ شاہ سلمان ریلیف مرکز نے انسانی ہمدردی کی ایجنسیوں کے ساتھ مل کر ایئرڈراپ آپریشن میں ہرممکن تعاون کی فراہمی کا سلسلہ جاری رکھا ہے۔

ریاض: سعودی عرب کی طرف سے غزہ کی پٹی میں جنگ سے متاثرہ فلسطینی شہریوں کی مدد کی خاطر اردن کی طرف سے شروع کیے گئے’ایئر ڈراپ‘ آپریشن میں ہرممکن تعاون فراہم کرنے کی کوششیں جاری رکھی ہیں العربیہ کے مطابق سعودی عرب کے کنگ سلمان ہیومینٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹرنے اردن کی ہاشمی سلطنت کو ’ایئر ڈراپ‘ کے لیے سازوسامان اور آلات فراہم کیے۔

متعلقہ خبریں
سوڈان سے 121 ہندوستانیوں کو نکالنے فضائیہ کا جرأتمندانہ آپریشن
سعودی عرب میں 3 شہریوں کو سزائے موت دے دی گئی
جدہ میں گرد و غبار، مکہ میں تیز ہوائیں، بارش کا امکان
سعودی عرب میں اقامہ اور ملازمت قوانین کی خلاف ورزیوں پر 24 ہزار فیصلے
سعودی عرب، خاتون کو ہراساں کرنے پر ہندوستانی شہری گرفتار (ویڈیو)

تاکہ اردن کی ہاشمی خیراتی آرگنائزیشن اسے اردن کی ہاشمی مسلح افواج "عرب فوج” کومہیا کرے۔ یہ اقدام اردن کی طرف سے غزہ کی پٹی میں انسانی ہمدردی کی صورتحال کی سنگینی کو کم کرنے کے لیے امداد پہنچانے کی کوششوں کا حصہ ہے۔

اس امدادی سامان کے لیے 30 ٹن وزنی انسانی امداد کے ایئر ڈراپ آپریشنز کے لیے نامزد کردہ پیراشوٹ اور جالوں کی فراہمی شامل ہے۔ اردن میں شاہ سلمان ہیومینٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر برانچ کے ڈائریکٹر نائف الشمری نے کہا کہ شاہ سلمان ریلیف مرکز نے انسانی ہمدردی کی ایجنسیوں کے ساتھ مل کر ایئرڈراپ آپریشن میں ہرممکن تعاون کی فراہمی کا سلسلہ جاری رکھا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سعودی عرب اپنے انسانی ریلیف ونگ کنگ سلمان ریلیف سینٹر کے ذریعے غزہ کی پٹی میں فلسطینی عوام کو ریلیف فراہم کرنے کی سعودی عوامی مہم کے ایک حصے کے طور پر زمینی، سمندری اور فضائی پلوں کے ذریعے مدد فراہم کر رہا ہے۔

یہ پیش رفت سعودی عرب کی حکومت کی طرف سے غزہ کی پٹی کے متاثرہ علاقوں تک مختلف ممکنہ طریقوں سے فوری انسانی امداد پہنچانے کی مساعی کی توسیع کے طور پر سامنے آئی ہے۔