تلنگانہ
کے ٹی آر کے قافلہ میں شامل کاروں کی تلاشی (ویڈیو)
پولیس نے بتایا کہ انتخابی ضابطہ اخلاق کے قوانین کے مطابق ہی کے ٹی راما راؤ کی کار کی تلاشی لی گئی۔ کے ٹی راما راؤ نے تلاشی مہم کے دوران پولیس کے ساتھ مکمل تعاون کیا۔

حیدرآباد: کارگزار صدر بی آر ایس کے ٹی راما راؤ کے قافلہ کے کاروں کی آج پولیس نے تلاشی لی۔
کے ٹی راما راؤ آج حلقہ اسمبلی کاماریڈی کے بھکنور میں پارٹی کارکنوں کے اجلاس میں شرکت کیلئے حیدرآباد سے جارہے تھے کہ راستہ میں ضلع میدک کے منو ہر آباد کے کلائکل منڈل کے پاس قائم چیک پوسٹ پر کے ٹی راما راؤ کے کاروں کی مکمل تلاشی لی گئی۔
پولیس نے بتایا کہ انتخابی ضابطہ اخلاق کے قوانین کے مطابق ہی کے ٹی راما راؤ کی کار کی تلاشی لی گئی۔ کے ٹی راما راؤ نے تلاشی مہم کے دوران پولیس کے ساتھ مکمل تعاون کیا۔