آندھراپردیش

لڑکی پر حملہ کرنے والے تیندوے کی تلاش

اس واقعہ کے بعد سے محکمہ جنگلات کے عہدیداروں نے چوکسی اختیار کی۔ عہدیداروں نے بتایا کہ تیندوے کی نقل و حرکت تروملا فرسٹ گھاٹ روڈ کے قریب دیکھی گئی۔

حیدرآباد: آندھراپردیش کے تروملا میں تیندوے کے حملہ میں لڑکی کی موت کے بعد سخت چوکسی اختیار کرتے ہوئے اس جنگلی جانور کی تلاش کا کام کیاجارہاہے۔اس تیندوے نے لڑکی کو مندر کی سیڑھیوں کے قریب سے گھسیٹ کر لے جا کر جنگل میں اس کو ہلاک کردیا تھا۔

متعلقہ خبریں
اتم کمار ریڈی سے راہول گاندھی کا اظہار تعزیت
تروملا کی وینکٹیشورا مندر میں سی جے آئی کی پوجا
ڈی جے پر رقص کے دوران جھگڑا، تین نوجوانوں کی موت، 6 زخمی
انڈونیشیا میں سیلاب کی تباہ کاریاں، ہلاکتوں کی تعداد 41 ہو گئی
تروملا کے قریب سیکوریٹی میں کوتاہی، بھکتوں نے ڈرون استعمال کیا (ویڈیو)

اس واقعہ کے بعد سے محکمہ جنگلات کے عہدیداروں نے چوکسی اختیار کی۔ عہدیداروں نے بتایا کہ تیندوے کی نقل و حرکت تروملا فرسٹ گھاٹ روڈ کے قریب دیکھی گئی۔

 انہوں نے کہا کہ ویجلنس عہدیداروں نے گاڑی کے سائرن کے ساتھ تیندوے کا جنگل میں تعاقب کیا۔تیندوے کی جانب سے لڑکی کو ہلاک کرنے کے واقعہ کے بعد مندر کو درشن کیلئے پیدل جانے والے شردھالووں کو سخت سیکورٹی کے درمیان گروپس میں بھیجا جا رہا ہے۔