ایشیاء

عمران خان کے طبی معائنہ کیلئے دوسرا میڈیکل بورڈ تشکیل

عمران خان کے معائنے کیلئے پولی کلینک کا 7رکنی میڈیکل بورڈتشکیل دیا گیا تھا، پولی کلینک میں 7ڈاکٹرز پر مشتمل میڈیکل بورڈ عمران خان کا طبی معائنہ کرے گا۔

اسلام‌ آباد: پاکستان کے سابق وزیر اعظم اورتحریک انصاف پارٹی کے چیئرمین عمران خان کے طبی معائنے کے لیے پمز اسپتال کے ڈاکٹرز پر مشتمل دوسرا میڈیکل بورڈ تشکیل دے دیا گیا۔

متعلقہ خبریں
ڈاکٹروں کیلئے ‘کلینک ٹو کیمرہ’ – ایک منفرد ویڈیو بوٹ کیمپ کا اعلان
خط اعتماد چرانے والوں پر غداری کا مقدمہ چلایا جائے: عمران خان
خالدہ ضیاء اسپتال سے ڈسچارج
عمران خان 8کیسس میں ضمانت کیلئے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع
پریتی یورولوجی میں ہندوستان کی پہلی کی ہول سرجری کے ذریعہ دونوں یورٹرز کی کامیاب تبدیلی

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے معائنے کیلئے دوسرا میڈیکل بورڈ تشکیل دے دیا گیا، ذرائع نے بتایا کہ پمز اسپتال کے ڈاکٹرز پر مشتمل میڈیکل بورڈ تشکیل دیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان کا طبی معائنہ کون سا میڈیکل بورڈ کرے گاطے نہیں ہوا۔ اس سے قبل عمران خان کے معائنے کیلئے پولی کلینک کا 7رکنی میڈیکل بورڈتشکیل دیا گیا تھا، پولی کلینک میں 7ڈاکٹرز پر مشتمل میڈیکل بورڈ عمران خان کا طبی معائنہ کرے گا۔

ڈاکٹر فرید اللہ شاہ 7رکنی میڈیکل بورڈ کے سربراہ مقرر کئے گئے جبکہ میڈیکل بورڈ میں شعبہ میڈیسن، ہڈی و جوڑ، امراض قلب کے ماہرین ، شعبہ جنرل سرجری، پیتھالوجی کے ڈاکٹرز شامل ہیں۔ یاد رہے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کو اسلام آباد ہائیکورٹ کے احاطے سے گرفتار کرلیا گیا تھا۔

عمران خان کو رینجرز نے القادر ٹرسٹ کیس میں گرفتار کرنے کے بعد نیب کے حوالے کیا، جس کے بعد عمران خان کو نیب راولپنڈی منتقل کر دیا گیا ہے۔ بعد ازاں نیب راولپنڈی نے پول کلینک اسپتال سے رابطہ کیا اور اسپتال انتظامیہ سے عمران خان کے طبی معائنے کی درخواست کی ہے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ پولی کلینک انتظامیہ نے نیب کو تحریری درخواست دینے کی ہدایت کی ہے۔ ذرائع کے مطابق عمران کان کے طبی معائنے کے لیے خصوصی میڈیکل بورڈ تشکیل دیا جائے گا۔