یوروپ

کینڈا میں نوجوان ہندوستانی لڑکی پر وحشیانہ حملہ

کینڈا کے منی ٹوبا صوبہ کے دارالحکومت ونی پیگ میں ایک 23سالہ ہندوستانی لڑکی پر وحشیانہ حملہ کیا گیا اور لوٹ لیا گیا۔ یہ واقعہ اس کے گھر کے قریب ہی پیش آیا۔ اس ضمن میں ایک نوجوان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

اوٹاوا (پی ٹی آئی) کینڈا کے منی ٹوبا صوبہ کے دارالحکومت ونی پیگ میں ایک 23سالہ ہندوستانی لڑکی پر وحشیانہ حملہ کیا گیا اور لوٹ لیا گیا۔ یہ واقعہ اس کے گھر کے قریب ہی پیش آیا۔ اس ضمن میں ایک نوجوان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

تن پریت کور نامی یہ لڑکی اپنی شام کی شفٹ ختم کرنے کے بعد ونی پیگ میں اپنے اپارٹمنٹ کو پیدل واپس ہورہی تھی۔ 23 جون کی نصف شب کے بعد روزلین روڈ کے 1-99 بلاک میں دو اجنبیوں نے اس پر گھات لگاکر حملہ کیا۔

ونی پیگ پولیس نے چہارشنبہ کے روز اپنے ایک بیان میں بتایا کہ حملہ کے بعد راہ گیر وہاں رک گئے جس کے نتیجہ میں مشتبہ ملزمین نے لڑکی کو چاقو گھونپنے اور اس کا مال لوٹنے کے بعد وہاں سے فوری راہ فرار اختیار کی۔

پولیس نے بتایا کہ لڑکی کو چاقو گھونپا گیا اور اس کا سیل فون چھین لیا گیا۔ اس نے ایک مشتبہ ملزم کا ہتھیار چھین لیا تھا اور اس کا چاقو پکڑلیا تھا۔ راہ گیروں نے مداخلت کی اور 911 کو فون کیا۔ مشتبہ ملزمین وہاں سے فرار ہوگئے۔

اس خاتون کو شدید زخمی حالت میں ہاسپٹل منتقل کیا گیا ہے۔ اس واقعہ کے سلسلہ میں ایک 17 سالہ لڑکی کو گرفتار کیا گیا ہے اور اس پر حملہ کرنے اور لوٹ مار کرنے کے الزامات عائد کئے گئے ہیں۔ وہ پولیس تحویل میں ہے۔