حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل کی فلسطینی مزاحمتی گروہوں کے حکام سے ملاقات
بیان میں واضح کیا گیا ہے کہ "غزہ اور فلسطین پر اسرائیل کے وحشیانہ حملے کو روکنے کے لیے، اس حساس عمل میں حقیقی فتح حاصل کرنے کے لیے مزاحمتی محاذ کی ممکنہ کاروائیوں کا جائزہ لیا گیا۔"
بیروت: حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل حسن نصر اللہ نے 7 اکتوبر کے بعد پہلی بار حماس اور اسلامی جہاد کے سینئر عہدیداروں سے ملاقات کی۔ لبنان میں حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل نصراللہ نے جو کہ 8 اکتوبر سے اسرائیلی فوج کے ساتھ برسرپیکار ہے، نے فلسطین کی تحریک ِ اسلامی جہاد کے سیکرٹری جنرل زیاد النحل اور حماس کے پولیٹیکل بیورو کے نائب سربراہ صالح العروری سے ملاقات کی۔
حزب اللہ کے آفیشل ٹیلی گرام اکاؤنٹ پر دیے گئے بیان میں کہا گیا کہ سہ فریقی اجلاس کے دوران غزہ کی تازہ ترین پیشرفت بالخصوص حماس کی جانب سے اسرائیل کے خلاف شروع کیے گئے ’طوفان ِاقصیٰ ‘ حملے اور لبنان اسرائیل سرحد پر تنازعات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
بیان میں واضح کیا گیا ہے کہ "غزہ اور فلسطین پر اسرائیل کے وحشیانہ حملے کو روکنے کے لیے، اس حساس عمل میں حقیقی فتح حاصل کرنے کے لیے مزاحمتی محاذ کی ممکنہ کاروائیوں کا جائزہ لیا گیا۔”
بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ملاقات کے دوران روزانہ کی بنیاد پر ہونے والی پیش رفت پر غور کرنے اور مسلسل ہم آہنگی برقرار رکھنے پر زور دیا گیا۔