بھارت

سیما اور سچن لاپتہ، سرحد پار لواسٹوری میں دلچسپ موڑ

سیما کو پاکستان سے اور ہندوستان میں دایاں بازو کارکنوں سے دھمکیاں مل رہی ہیں۔ گئو رکھشا ہندو دل نے سیما حیدر کو ملک چھوڑ دینے کے لیے 72 گھنٹوں کا الٹی میٹم جاری کیا۔

لکھنؤ: سیما حیدر۔ سچن مینا سرحد پار لو اسٹوری نے دلچسپ موڑ لے لیا ہے۔ کہا جاتا ہے کہ یہ جوڑا نئی دہلی سے تقریباً 50 کیلو میٹر دور واقع گریٹر نوئیڈا کے ربو پورہ گاؤں سے گزشتہ 24 گھنٹے سے لاپتہ ہے۔

متعلقہ خبریں
قومی سلامتی سے متعلق خفیہ معلومات پاکستانی ایجنٹ کو دینے کے الزام میں ایک شخص گرفتار
سیما کے قبضہ سے 4 موبائل فون، 5 پاکستانی پاسپورٹ برآمد
منشیات بنانے والی خفیہ لیبارٹریوں کا پردہ فاش، 300 کروڑ روپے کی ادویات ضبط
اے ٹی ایس کے ہاتھوں مسلم نوجوان گرفتار، پی ایف آئی کی حمایت کا بھی الزام
انسداد دہشت گردی اسکواڈ کو فوج جیسے ہتھیاروں کی فراہمی

سیما کو پاکستان سے اور ہندوستان میں دایاں بازو کارکنوں سے دھمکیاں مل رہی ہیں۔ گئو رکھشا ہندو دل نے سیما حیدر کو ملک چھوڑ دینے کے لیے 72 گھنٹوں کا الٹی میٹم جاری کیا۔

تنظیم کے قومی صدر وید ناگر نے ویڈیو جاری کیا کہ سیما حیدر پاکستانی جاسوس ہوسکتی ہے اور وہ ملک کے لیے خطرہ بن سکتی ہے۔ انٹلیجنس ایجنسیوں کا دعویٰ ہے کہ سیما پر بنیاد پرست عناصر کا حملہ ہوسکتا ہے۔

غیرمصدقہ خبروں میں کہا گیا کہ جوڑے کو اے ٹی ایس (انسدادِ دہشت گردی دستہ) نے اٹھا لیا ہے، جو سیما کے بارے میں تحقیقات کررہا ہے۔ 4 بچوں کی ماں پاکستانی سیما حیدر نیپال سرحد سے ہندوستان میں داخل ہوئی تھی۔

اس کا دعویٰ ہے کہ پب جی گیم کھیلنے کے دوران وہ سچن سے رابطہ میں آئی اور اس سے محبت کربیٹھی۔ کہا جاتا ہے کہ دونوں نے نیپال میں شادی کرلی اور وہ نوئیڈا میں سچن کی فیملی کے ساتھ رہ رہی ہے۔

تاہم میڈیا میں بعض نے یہ دعویٰ کرکے مسئلہ پیدا کردیا کہ سیما آئی ایس آئی ایجنٹ ہے۔ اس کا سابقہ پاکستانی شوہر جو سعودی عرب میں ملازم ہے، ٹی وی چینلس کو تفصیلی انٹرویو دیتے ہوئے تنازعہ میں کود پڑا۔ سیما حیدر ویزا کے بغیر ہندوستان میں داخل ہوئی۔

اس نے قبل ازیں کہا تھا کہ اس نے ویزا کی درخواست اس لیے نہیں دی کہ ہندوستان کے قوانین سخت ہیں۔ سیما اور سچن کو پولیس نے اس کیس میں گرفتار کیا تھا، لیکن بعد ازاں ضمانت پر ان کی رہائی عمل میں آئی تھی۔

تحقیقاتی ایجنسیاں معاملہ پر نظر رکھی ہوئی ہیں۔ وہ یہ جاننے کی کوشش میں ہیں کہ سیما ہندوستان میں کیسے داخل ہوئی۔ وہ پاکستان جانے سے انکار کررہی ہے۔ اس کی فیملی نے بھی کہہ دیا ہے کہ وہ پاکستان نہ آئے۔

a3w
a3w