کرناٹک

بی جے پی کے سینئر لیڈر یدی یورپا کو پاکسو معاملہ میں گرفتارکیا جا سکتا ہے

یدیورپا نے کیس کو منسوخ کرنے کے لیے کرناٹک ہائی کورٹ سے رجوع کرتے ہوئے کہا کہ انھوں نے پوری تحقیقات کے دوران حکام کے ساتھ مسلسل تعاون کیا ہے۔

بنگلورو: کرناٹک میں جنسی ہراسانی کے سنسنی خیز الزامات کے تناظر میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے سینئر لیڈر اور کرناٹک کے سابق وزیر اعلیٰ بی ایس یدی یورپا کو محکمہ فوجداری تحقیقات (سی آئی ڈی) کی جانب سے پوچھ گچھ کے لیے طلب کئے جانے اور غیر ضمانتی وارنٹ کے مطالبے کیے جانے کی وجہ سےجنسی جرائم سے بچوں کے تحفظ کے ایکٹ (پاکسو ) کیس میں ان کو (مسٹر یدیورپا) گرفتار کیے جانے کا امکان ظاہر کیا جارہاہے۔

متعلقہ خبریں
کمیشن نے چامراج نگر سیٹ پر دیا دوبارہ پولنگ کا حکم
بی جے پی قائد رکن سنٹرل وقف کونسل حنیف علی کا انتقال
نابالغ لڑکی کا استحصال اور بلیک میل کرنے والا پڑوسی نوجوان گرفتار
کرناٹک قانون ساز کونسل میں متنازعہ مندر ٹیکس بل کو شکست
بین مذہبی جوڑے کو مارپیٹ،7 افراد گرفتار

اس دوران یدیورپا نے کیس کو منسوخ کرنے کے لیے کرناٹک ہائی کورٹ سے رجوع کرتے ہوئے کہا کہ انھوں نے پوری تحقیقات کے دوران حکام کے ساتھ مسلسل تعاون کیا ہے۔

واضح رہے کہ ایک خاتون نے یدی یورپا پر اپنی بیٹی کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کا الزام لگایا ہے۔ حقیقت یہ بھی ہے کہ مبینہ متاثرہ کی حال ہی میں موت ہوگئی ہے، جس سے اس معاملے میں مزید پیچیدگیاں سامنے آئی ہیں۔ کیس کی سنجیدگی سے تحقیقات کر رہی سی آئی ڈی کی جانب سے 15 جون تک چارج شیٹ پیش کئے جانے کی امید ہے۔

a3w
a3w