این ڈی اے سے مفاہمت کے خلاف ٹی ڈی پی کے سینئر قائد دیو، پارٹی سے مستعفی
دیو نےکہاکہ مجھے اس بات پر سخت مایوسی ہوئی ہے کہ آپ نے انتشار پسند قوتوں سے مفاہمت کررہے ہیں۔5دہائیوں پر مشتمل میرے سیاسی کیرئیر میں یہ اب تک کا سب سے تباہ کن معاملہ ہے۔
نئی دہلی: بی جے پی کی زیر قیادت این ڈی اے کے ساتھ دوبارہ مفاہمت کرنے کے خلاف بطور احتجاج سابق مرکزی وزیر و سینئر تلگودیشم پارٹی قائد کشور چندرا دیو نے جمعرات کے روز ٹی ڈی پی سے استعفیٰ دے دیا۔
تلگودیشم پارٹی کے سپریمو این چندرا بابو نائیڈو کے نام روانہ کردہ اپنے مکتوب میں دیو نے کہا کہ موجودہ این ڈی اے حکومت کا واحد نکاتی پروگرام خوف و دہشت کے ماحول کے ذریعہ ووٹ بینک کو مضبوط بنانا ہے۔
مجھے اس بات پر سخت مایوسی ہوئی ہے کہ آپ نے انتشار پسند قوتوں سے مفاہمت کررہے ہیں۔5دہائیوں پر مشتمل میرے سیاسی کیرئیر میں یہ اب تک کا سب سے تباہ کن معاملہ ہے۔ آندھرا پردیش کے ممتاز ایس ٹی قائد کشورچنددیو نے نائیڈو کو روانہ کردہ مکتوب میں یہ بات کہی۔
وزیر اعظم منموہن سنگھ کی زیر قیادت یو پی اے۔II کی حکومت میں دیونے امور بہبود قبائیل و پنچایت راج کے وزیر کی حیثیت سے خدمات انجام دی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ اقتدار کیلئے میں، اپنی آتما سے دغا بازی نہیں کرسکتا، میں آپ کو یہ بات بتاتے ہوئے تلگودیشم پارٹی کی ابتدائی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا ہوں۔