تلنگانہ
تلنگانہ کے ضلع محبوب آباد میں شیرکی نقل وحرکت سے سنسنی
مقامی افراد نے نالہ بیلہ علاقہ میں شیر کے پنجوں کے نشان دیکھے اور حکام کو اس کی اطلاع دی۔
حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع محبوب آباد میں شیرکی نقل وحرکت سے سنسنی پھیل گئی۔
ضلع کے کوتہ گوڑہ کے جنگلاتی علاقہ سے متصل آبادی میں یہ شیر نظرآیا جس سے مقامی افراد میں تشویش کی لہردوڑگئی۔
مقامی افراد نے نالہ بیلہ علاقہ میں شیر کے پنجوں کے نشان دیکھے اور حکام کو اس کی اطلاع دی۔
شیر کے پنجوں کے نشانات کا معائنہ کرنے والے محکمہ جنگلات کے عہدیداروں نے کہا کہ مقامی افراد کو جنگل سے متصل علاقہ میں تنہا جانے سے گریز کرنا چاہئے۔
انہوں نے زرعی کام کرنے والوں کو تاریکی سے پہلے گھر پہنچنے کا مشورہ دیا۔