تجارت

ابتدائی کاروبار میں سینسیکس 900 پوائنٹس لڑھکا

بی ایس ای کا سینسیکس 389.66 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 74,883.79 پوائنٹس پر کھلا۔ فروخت کے دباؤ میں انڈیکس مزید گر گیا اور یہ خبر لکھنے کے وقت 903.84 پوائنٹس (1.20 فیصد) گر کر 74,369.61 پوائنٹس پر تھا۔

ممبئی: بیرون ملک سے ملنے والے منفی اشاروں کے درمیان جمعہ کو ابتدائی کاروبار میں گھریلو اسٹاک مارکیٹوں میں گراوٹ رہی۔

بی ایس ای کا سینسیکس 389.66 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 74,883.79 پوائنٹس پر کھلا۔ فروخت کے دباؤ میں انڈیکس مزید گر گیا اور یہ خبر لکھنے کے وقت 903.84 پوائنٹس (1.20 فیصد) گر کر 74,369.61 پوائنٹس پر تھا۔

نیشنل اسٹاک ایکسچینج کا نفٹی 50 انڈیکس بھی 132.90 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 23,173.55 پوائنٹس پر کھلا۔ تادم تحریر یہ 270.25 پوائنٹس یعنی 1.16 فیصد کمی کے ساتھ 23,036.20 پوائنٹس پررہا۔

آئی ٹی سیکٹر کے علاوہ باقی تمام سیکٹرز پر دباؤ دیکھا گیا۔ بینکنگ، فنانس، آٹو، کنزیومر ڈور ایبل، ایف ایم سی جی، رئیلٹی اور میٹل گروپس میں انڈیکس سب سے زیادہ گرے۔

ایچ ڈی ایف سی بینک، ریلائنس انڈسٹریز، لارسن اینڈ ٹوبرو، اسٹیٹ بینک آف انڈیا، بجاج فائنانس، کوٹک مہندرا بینک اور ایکسس بینک کا سینسیکس کی گراوٹ میں میں سب سے زیادہ رول رہا۔ ٹی سی ایس، انفوسس، ایچ سی ایل ٹیکنالوجیز اور سن فارما کے شیئر فی الحال اوپر تھے۔