تجارت

امن معاہدے کی امید میں ابتدائی کاروبار میں سینسیکس میں 1000 پوائنٹس کی تیزی

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ اسی ہفتے کے آخر میں امن معاہدہ ممکن ہے۔ ان کے اس بیان کے بعد دنیا بھر کے شیئر بازاروں میں تیزی دیکھی جا رہی ہے جبکہ خام تیل دو ماہ کی نچلی سطح پر چلا گیا ہے۔ لندن کا برینٹ کروڈ فیوچر ایک فیصد سے زیادہ ٹوٹ کر 90 ڈالر فی بیرل سے نیچے اتر گیا ہے۔

ممبئی: امریکہ اور ایران کے درمیان امن معاہدے کی امید میں جمعہ کو گھریلو شیئر بازاروں میں ابتدائی کاروبار میں اچھی تیزی دیکھی گئی اور بی ایس ای کا سینسیکس 1000 پوائنٹس سے زیادہ اچھل گیا۔

سینسیکس 876.72 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 74,709.27 پوائنٹس پر کھلا اور دیکھتے ہی دیکھتے 1026 پوائنٹس اوپر 74,859 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔ خبر لکھے جانے کے وقت یہ 860.02 پوائنٹس (1.16 فیصد) کی مضبوطی کے ساتھ 74,692.57 پوائنٹس پر تھا۔

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ اسی ہفتے کے آخر میں امن معاہدہ ممکن ہے۔ ان کے اس بیان کے بعد دنیا بھر کے شیئر بازاروں میں تیزی دیکھی جا رہی ہے جبکہ خام تیل دو ماہ کی نچلی سطح پر چلا گیا ہے۔ لندن کا برینٹ کروڈ فیوچر ایک فیصد سے زیادہ ٹوٹ کر 90 ڈالر فی بیرل سے نیچے اتر گیا ہے۔

خام تیل میں نرمی سے گھریلو سطح پر روپیہ ابھی 64 پیسے مضبوط ہے۔ نیشنل اسٹاک ایکسچینج کا نفٹی-50 انڈیکس بھی 250.95 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ 23,412.55 پوائنٹس پر کھلا۔ خبر لکھے جانے کے وقت یہ 236.85 پوائنٹس یعنی 1.02 فیصد اوپر 23,398.45 پوائنٹس پر رہا۔

بازار میں چاروں طرف تیزی دیکھی جا رہی ہے۔ تمام سیکٹروں میں خریداری ہو رہی ہے۔ آٹو، بینکنگ، فائنانس، میڈیا، رئیلٹی، پائیدار اشیاء صرف، تیل اور گیس اور کیمیکل گروپوں کے انڈیکس ایک فیصد سے زیادہ اوپر چل رہے ہیں۔ ایوی ایشن کمپنی انڈیگو کا شیئر فی الحال ساڑھے تین فیصد اوپر ہے۔

ایل اینڈ ٹی، بجاج فائنانس اور ایٹرنل میں دو فیصد سے زائد کا اضافہ ہے۔ ٹرینٹ، ایچ ڈی ایف سی بینک، ماروتی سوزوکی، ہندوستان یونی لیور، ٹاٹا اسٹیل، کوٹک مہیندر بینک، ٹائٹن، بی ای ایل، بجاج فنسرو، اڈانی پورٹس اور الٹرا ٹیک سیمنٹ کے شیئر بھی ایک فیصد سے زیادہ چڑھے ہوئے ہیں۔ ٹیک مہیندر پر دباؤ ہے۔