ابتدائی کاروبار میں لڑھکا سینسیکس
بی ایس ای کا سینسیکس 243.57 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 77,319.33 پوائنٹس پر کھلا۔ کچھ دیر بعد ہی یہ تقریباً 613 پوائنٹس گرکر 76960 پوائنٹس پر آگیا۔ خبر لکھے جانے کے وقت سینسیکس 589.80 پوائنٹس (0.76 فیصد) گر کر 76,973.10 پوائنٹس پر تھا۔
ممبئی: گھریلو اسٹاک مارکیٹوں میں جمعرات کو ابتدائی کاروبار میں اہم انڈیکس میں کمی دیکھی گئی۔
بی ایس ای کا سینسیکس 243.57 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 77,319.33 پوائنٹس پر کھلا۔ کچھ دیر بعد ہی یہ تقریباً 613 پوائنٹس گرکر 76960 پوائنٹس پر آگیا۔ خبر لکھے جانے کے وقت سینسیکس 589.80 پوائنٹس (0.76 فیصد) گر کر 76,973.10 پوائنٹس پر تھا۔
نیشنل اسٹاک ایکسچینج کا نفٹی 50 انڈیکس بھی 88.30 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 23,909.05 پوائنٹس پر کھلا۔ تادم تحریریہ 133.45 پوائنٹس یعنی 0.56 فیصد کمی کے ساتھ 23,863.90 پوائنٹس پر تھا۔
اہم اشاریوں کے برعکس، وسیع تر مارکیٹ میں تیزی رہی۔ درمیانی اور چھوٹی کمپنیوں کے انڈیکس اوپر چل رہے تھے۔
بینکنگ، آئی ٹی، فنانس، آئل اینڈ گیس اور رئیلٹی سیکٹرز میں جہاں فروخت حاوی رہی، وہیں میٹل، میڈیا، آٹو، فارما اور ہیلتھ کیئر گروپس کے اشاریے اوپر تھے۔
سینسیکس کی کمپنیوں میں، انفوسس، اڈانی پورٹس، ایل اینڈ ٹی، بجاج فائنانس، آئی سی آئی سی آئی بینک اور انڈیگو کے حصص میں گراوٹ رہی۔ ٹاٹا اسٹیل، این ٹی پی سی اور بی ای ایل کے حصص اضافہ میں ہیں۔