سیشوری پاٹل بلاتعطل نیند کی چیمپئن بن گئیں
دی ویکفٹ سلیپ انٹرن شپ سیزن 4 کے مقابلے کے لیے بھی رجسٹریشن شروع ہو گئی ہے۔ اس منفرد مقابلے کے تیسرے ایڈیشن – سیزن 3 کے لیے پانچ لاکھ سے زیادہ لوگوں نے رجسٹریشن کرائی تھی، جن میں سے 12 امیدواروں کا انتخاب کیا گیا تھا۔

نئی دہلی: فی الحال بنگلورو کی ایک خاتون آڈیٹر سیشوری پاٹل کو بے ہوش نیند لینے کے انوکھے مقابلے کی چیمپئن قرار دیا گیا ہے اور انہوں نے بے ہوش نیند سے لطف اندوز ہوتے ہوئے 9 لاکھ روپے کا انعام بھی جیتا ہے۔
یہ مقابلہ نیند اور گھریلو حل کمپنی Wakefit.co کی جانب سے منعقد کیا گیا تھا، جس کے نتائج چہارشنبہ کو جاری کیے گئے۔ مقابلے کی آفیشل ریلیز کے مطابق ویکفٹ سلیپ انٹرن شپ سیزن 3 ‘سلیپ چیمپیئن’ مقابلے میں سیشوری پاٹل نے نو گھنٹے گہری نیند لینے میں 99 فیصد اسکور حاصل کیا اور ‘سال کے بہترین نیند چیمپئن’ کا خطاب جیت کر 9 لاکھ روپے کا انعام اپنے نام کرلیا۔
ریلیز کے مطابق دی ویکفٹ سلیپ انٹرن شپ سیزن 4 کے مقابلے کے لیے بھی رجسٹریشن شروع ہو گئی ہے۔ اس منفرد مقابلے کے تیسرے ایڈیشن – سیزن 3 کے لیے پانچ لاکھ سے زیادہ لوگوں نے رجسٹریشن کرائی تھی، جن میں سے 12 امیدواروں کا انتخاب کیا گیا تھا۔
ان 12 امیدواروں کی نیند کے معیار کو 100 دنوں کی مدت میں مجموعی طور پر 7000 گھنٹے سے زیادہ نیند کے لیے جانچا گیا۔ آخری راؤنڈ میں چار امیدواروں کی نیند کے معیار کی جانچ کی گئی۔
ریلیز کے مطابق سیشوری نے نو گھنٹے گہری نیند حاصل کرنے میں 99 فیصد کارکردگی کا اسکور حاصل کر کے The WakeFit Sleep Internship سیزن 3 جیتا۔ باقی تین مقابلہ کرنے والوں کو ایک لاکھ روپے کا انعام دیا گیا۔
منتظمین نے بتایا کہ سیزن 4 میں 60 دنوں کے لیے منتخب امیدواروں کے لیے کل 4800 گھنٹے کی نیند کا وقت مقرر کیا گیا ہے اور سیزن 4 کے فاتح کو 10 لاکھ روپے کا انعام دیا جائے گا۔