مہاراشٹرا

مہاراشٹر میں زبردست آگ لگنے سے ایک ہی خاندان کے سات افراد کی دم گھٹنے سے موت

مہاراشٹر کے چھترپتی سمبھاجی نگر میں بدھ کی صبح ایک کپڑوں کی دکان میں لگی زبردست آگ میں بالائی منزل پر رہنے والے ایک ہی خاندان کے سات افراد کی دم گھٹنے سے موت ہو گئی۔

چھترپتی سنبھاجی نگر: مہاراشٹر کے چھترپتی سمبھاجی نگر میں بدھ کی صبح ایک کپڑوں کی دکان میں لگی زبردست آگ میں بالائی منزل پر رہنے والے ایک ہی خاندان کے سات افراد کی دم گھٹنے سے موت ہو گئی۔

متعلقہ خبریں
"Excuse me” کہنا پڑا مہنگ ،ماں اور بچہ تشدد کا شکار
مہاراشٹرا میں 10 ہزار کروڑ کا ہائی وے اسکام، کانگریس کا الزام (ویڈیو)
مہاراشٹرا اسٹیٹ اِسکلس یونیورسٹی رتن ٹاٹا سے موسوم
اُدھو ٹھاکرے ہسپتال میں داخل
نہ صرف مہاراشٹر بلکہ پورے ملک میں لوگ خوفزدہ ہیں:کجریوال

پولیس نے بتایا کہ یہ واقعہ بدھ کی صبح تین بجے کے قریب پیش آیا، جس کے نتیجے میں سات افراد ہلاک ہوئے، جن میں تین خواتین، دو مرد اور دو بچے شامل ہیں۔

پولیس کے مطابق تمام لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے گورنمنٹ میڈیکل کالج اور اسپتال بھیج دیا گیا ہے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس فائر بریگیڈ اور قریبی لوگوں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پایا۔ بدقسمتی سے اس وقت تک سات افراد کی موت ہو چکی تھی۔

پولیس کا مزید کہنا تھا کہ آگ لگنے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی ہے اور ماہرین کی ٹیم سے تحقیقات کے بعد اس کا پتہ لگایا جائے گا۔