یوروپ

لندن کے اسپتالوں پر سائبر حملوں سے متعدد آپریشنز منسوخ

سائبر حملوں سے متاثرہ اسپتالوں میں مریضوں کو دی جانے والی سروسز متاثر ہوئی ہیں، متعلقہ اسپتالوں میں خصوصاً خون کی منتقلی اور ٹیسٹ کے نتائج کا نظام متاثر ہوا۔

لندن: لندن کے اسپتالوں پر سائبر حملوں کے باعث متعدد آپریشنز منسوخ کردیے گئے۔

متعلقہ خبریں
لیموں کرے جواں!
لندن کی سڑکوں پر اونٹ کی سیر، کیا یہ عجیب نہیں (ویڈیو)
ہسپتال کے بجائے یوٹیوب چانلس قائم کرنا چاہئے تھا
نواز شریف کی جلد پاکستان واپسی
نواز شریف کی وطن واپسی کی راہ ہموار

میڈیا رپورٹ کے مطابق ایمرجنسی میں آنے والے مریضوں کو دوسرے اسپتالوں میں بھیجا جانے لگا۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ سائبر حملوں سے متاثرہ اسپتالوں میں مریضوں کو دی جانے والی سروسز متاثر ہوئی ہیں، متعلقہ اسپتالوں میں خصوصاً خون کی منتقلی اور ٹیسٹ کے نتائج کا نظام متاثر ہوا۔

میڈیا رپورٹ میں ہیلتھ سروس جرنل کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ سائبر حملہ کرنے والوں کا مقصد رقم کا حصول ہے۔