مذہب

اسکولوں میں جنسی تعلیم

اس طورپر جنسی تعلیم دینا کہ جس سے بے حیائی اور فحاشی پھیلتی ہو جیسا کہ اس وقت مغربی سماج کی صورت حال ہے، جائزنہیں ہے،

سوال:- آج کل اسکولوں میں بچوں اور بچیوں کو جنسی تعلیم بھی دی جاتی ہے اور عالمی سطح پر اس کی وکالت کی جارہی ہے ، کیا بچوں کو جنسی تعلیم دی جاسکتی ہے ؟ (محمد سراج، ملک پیٹ)

جواب:- اس طورپر جنسی تعلیم دینا کہ جس سے بے حیائی اور فحاشی پھیلتی ہو جیسا کہ اس وقت مغربی سماج کی صورت حال ہے، جائزنہیں ہے،

جنس سے متعلق ضروریات اور تقاضے فطری چیزیں ہیں ، وقت آنے پر انسان کو اس کا ادراک ہوجاتا ہے، اس کو باضابطہ موضوع بحث بنانا کوئی مناسب بات نہیں ؛

تاہم اگر حکومت قانونی طورپر جنسی تعلیم کو لازم قرار دے دے تو مسلمانوں کو چاہئے کہ وہ اسلامی تعلیمات کو سامنے رکھ اس کا نصاب مقرر کریں،

جو عمر کے اعتبار سے مختلف مرحلوں پر مشتمل ہوں ، جس میں اخلاقی پہلو کی رعایت کرتے ہوئے مردوں اور عورتوں کے لئے حقوق و فرائض واضح کئے جائیں ۔

a3w
a3w