خانگی اسکولس کے پرنسپال کے خلاف جنسی ہراسانی کا مقدمہ درج
کشائی گوڑہ پولیس نے اے ایس راؤ نگر میں واقع ایک خانگی ہائی اسکول کے پرنسپال کے خلاف طالبات کو مبینہ طور پرجنسی طور پر ہراساں کرنے کے الزام پر ایک مقدمہ درج کرلیا۔
حیدرآباد: کشائی گوڑہ پولیس نے اے ایس راؤ نگر میں واقع ایک خانگی ہائی اسکول کے پرنسپال کے خلاف طالبات کو مبینہ طور پرجنسی طور پر ہراساں کرنے کے الزام پر ایک مقدمہ درج کرلیا۔
طالبات نے الزام عائد کیا کہ گزشتہ چند دنوں سے بی ناگیندر راؤ طالبات کو جنسی طور پر ہراساں کررہا تھا اور ان کے ساتھ غلط برتاؤ کررہا تھا۔
اس سلوک کو مزید برداشت نہ کرتے ہوئے طالبات نے اپنے ارکان خاندان کو پرنسپال کے رویہ کے بارے میں آگاہ کیا جنہوں نے پولیس میں شکایت درج کروائی۔
شکایت کی اساس پر پولیس نے بچوں کے خلاف جنسی ہراسانی کے انسداد کے قانون (پوکسو) کی دفعہ 12 اور بھارتیہ نیائیا سنہتا کی دفعہ 78کے تحت ایک مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔
تاحال ملزم کو گرفتار نہیں کیا گیا۔ جنسی ہراسانی کے بارے میں آگہی پرکئی طالبات کے سرپرست اور طلبا تنظیموں کے نمائندے گزشتہ دنوں اسکول کے احاطہ میں جمع ہوگئے اور احتجاج منظم کیا۔بتایا جاتا ہے کہ برہم احتجاجیوں نے پرنسپال کو زدوکوب بھی کیا۔پولیس اسکول پہنچ کر حالات کو قابو میں کرلیا۔