تجارت

بڑھت کے ساتھ کھلے شیئر بازار

سینسیکس کی کمپنیوں میں ایچ سی ایل ٹیکنالوجیز اور ہندوستان یونی لیور کے شیئرز دو فیصد اوپر ہیں۔ بجاج فائنانس، بجاج فن سرو، ٹیک مہندرا اور ایل اینڈ ٹی کے شیئرز بھی ایک فیصد سے زیادہ کی بڑھت میں ہیں۔ ایکسس بینک، ٹاٹا اسٹیل اور پاور گرڈ کے شیئرز فی الحال دباؤ میں ہیں۔

ممبئی: گھریلو شیئر بازاروں میں منگل کو ابتدائی کاروبار میں تیزی دیکھی گئی۔

بی ایس ای کا سینسیکس 262.44 پوائنٹس کی بڑھت کے ساتھ 76,526.77 پوائنٹس پر کھلا۔ تادم تحریر یہ 297.44 پوائنٹس (0.39 فیصد) اوپر 76,561.77 پوائنٹس پر تھا۔ بازار میں چوطرفہ خریداری ہے۔ دھات گروپ کو چھوڑ کر دیگر تمام سیکٹروں کے انڈیکس اس وقت اوپر ہیں۔

نیشنل اسٹاک ایکسچینج کا نفٹی-50 انڈیکس بھی 70 پوائنٹس کی مضبوطی کے ساتھ 23,923.90 پوائنٹس پر کھلا۔ تادم تحریر یہ 76.20 پوائنٹس یعنی 0.32 فیصد چڑھ کر 23,930.10 پوائنٹس پر رہا۔