شارک نے انسان کو زندہ چبا ڈالا۔ دل دہلا دینے والی ویڈیو
یہ واقعہ نہایت ہی خوفناک تھا اور سب کچھ آنکھوں کے سامنے ہونے کے باوجود لوگ کچھ نہ کر سکے۔ کشتی پر سوار افراد نے صرف موبائل سے ویڈیو بنایا جو اب تیزی سے وائرل ہو رہا ہے۔
نئی دہلی: سوشل میڈیا پر ان دنوں ایک ایسا ویڈیو وائرل ہو رہا ہے جسے دیکھ کر ہر کوئی خوفزدہ ہو گیا ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک خطرناک شارک نے پانی میں گرے ہوئے ایک شخص کو اپنا شکار بنا لیا۔ حیرت کی بات یہ ہے کہ اس دل دہلا دینے والے منظر کو قریب میں موجود ایک کشتی پر بیٹھے افراد نے اپنے کیمرے میں قید کر لیا، مگر کسی نے بھی متاثرہ شخص کو بچانے کی کوشش نہیں کی۔
یہ واقعہ ایک سمندر میں پیش آیا جہاں ایک شخص پانی میں گر گیا جیسے ہی وہ شخص باہر نکلنے کی کوشش کرتا ہے، اچانک ایک دیو ہیکل شارک اس پر حملہ کر دیتی ہے۔ شارک اسے پکڑ لیتی ہے اور پانی میں ہی اس کے جسم کے ٹکڑے کرنا شروع کر دیتی ہے۔ ویڈیو میں صاف دیکھا جا سکتا ہے کہ متاثرہ شخص بچنے کی آخری کوشش کرتا ہے، مگر شارک کی تیز رفتاری اور درندگی کے آگے وہ بے بس ہو جاتا ہے۔ آخرکار شارک اس کے جسم کو مکمل طور پر چبا ڈالتی ہے۔
In Egypt you have to watch out for sharks. pic.twitter.com/GOH8MHH04T
— RadioGenoa (@RadioGenoa) July 19, 2025
عینی شاہدین کے مطابق، یہ واقعہ نہایت ہی خوفناک تھا اور سب کچھ آنکھوں کے سامنے ہونے کے باوجود لوگ کچھ نہ کر سکے۔ کشتی پر سوار افراد نے صرف موبائل سے ویڈیو بنایا جو اب تیزی سے وائرل ہو رہا ہے۔
یہ ویڈیو سوشل میڈیا پلیٹ فارم X (ٹوئٹر) پر @RadioGenoa نامی اکاؤنٹ سے شیئر کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق اس ویڈیو کو اب تک 94 لاکھ سے زائد بار دیکھا جا چکا ہے۔ ویڈیو پر تبصروں کی بھرمار ہے۔ ایک صارف نے لکھا:
"واقعی یہ منظر بہت ہولناک تھا، شارک نے بے دردی سے شکار کیا۔”
ایک اور صارف نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا:
"لوگ کتنے سنگدل ہو گئے ہیں، بچانے کے بجائے ویڈیو بناتے رہے۔”
کئی صارفین کا کہنا تھا کہ انہوں نے زندگی میں پہلی بار شارک کے حملے کی ایسی بھیانک شکل دیکھی ہے، جو فلموں میں بھی کم ہی نظر آتی ہے۔
واضح رہے کہ شارک کو سمندر کا سب سے خطرناک شکاری تصور کیا جاتا ہے اور اس سے بچنا تقریباً ناممکن ہوتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ انسان اور دیگر آبی جانور اس سے دور رہنے میں ہی عافیت سمجھتے ہیں۔