آندھراپردیش

شرمیلا کا چیف منسٹر جگن کو مکتوب، ملازمتوں پر شکوک کا جواب دینے کا مطالبہ

وائی ایس شرمیلا نے کہا کہ 2.30 لاکھ ملازمتوں کو پُرکرنے کا وعدہ کیا گیا تھا۔اس وعدہ کا کیا ہوا؟ انہوں نے کہا کہ ہر سال یکم جنوری کو جاب کیلنڈر دیا گیا لیکن اس مرتبہ کیوں نہیں دیا گیا؟

حیدرآباد: اے پی کانگریس کی صدر وائی ایس شرمیلا نے اپنے بھائی و وزیراعلی وائی ایس جگن موہن ریڈی کو ایک اورمکتوب روانہ کیا ہے۔ انہوں نے ریاست میں سرکاری ملازمتوں کے سلسلہ میں پیدا شکوک و شبہات کا جواب دینے کا مطالبہ کیا۔

متعلقہ خبریں
وقف ترمیمی بل کے خلاف وجئے واڑہ میں زبردست دھرنا
باپ اور بھائی کی قاتل 15 سالہ لڑکی گرفتار
آرام گھر فلائی اوور کا چیف منسٹر کے ہاتھوں افتتاح
شرمیلا کی امین پیر درگاہ پر حاضری
جمعیۃ علماء کی فطرت دنیوی طاقت سے خوفزدہ ہونے کی نہیں: حافظ پیر خلیق احمد صابر

انہوں نے کہا کہ 2.30 لاکھ ملازمتوں کو پُرکرنے کا وعدہ کیا گیا تھا۔اس وعدہ کا کیا ہوا؟ انہوں نے کہا کہ ہر سال یکم جنوری کو جاب کیلنڈر دیا گیا لیکن اس مرتبہ کیوں نہیں دیا گیا؟ انہوں نے پوچھا کہ ریاست کیلئے خصوصی درجہ کے وعدہ کا کیا ہوا؟