جرائم و حادثات

بھیڑ بکریوں کی تقسیم اسکیم، سابق وزیر کے او ایس ڈی گرفتار

اینٹی کرپشن بیورو (اے سی بی) کے عہدیداروں نے محکمہ افزائش مویشیان میں بھیڑبکریوں کی تقسیم اسکیم سے مربوط مجرمانہ بیجا استعمال کیس کے سلسلہ میں جمعہ کے روز مزید 2عہدیداروں کوگرفتار کرلیاہے۔

حیدرآباد: اینٹی کرپشن بیورو (اے سی بی) کے عہدیداروں نے محکمہ افزائش مویشیان میں بھیڑبکریوں کی تقسیم اسکیم سے مربوط مجرمانہ بیجا استعمال کیس کے سلسلہ میں جمعہ کے روز مزید 2عہدیداروں کوگرفتار کرلیاہے۔

متعلقہ خبریں
طالبات کی خفیہ فلمبندی‘ ضبط شدہ فونس میں ہنوز کوئی فحش ویڈیوز نہیں پائے گئے: پولیس (ویڈیو)
سنبھل فساد عدالتی کمیشن کا کل دورہ
ضلع سرسلہ میں 30بندر مردہ پائے گئے
بابا صدیقی قتل کیس میں 11 ویں گرفتاری
بھگوان کو تو سیاست سے دور رکھیں: سپریم کورٹ

گرفتار شدگان میں ساوت رامچندر سی ای او تلنگانہ لیواسٹاک ڈیولپمنٹ ایجنسی (سابق منیجنگ ڈائرکٹر تلنگانہ اسٹیٹ شیپ اینڈ گوٹ ڈیولپمنٹ کوآپریٹیوفیڈریشن لمیٹیڈ) اور سابق وزیر افزائش مویشیان‘سمکیات وڈیری ڈیولپمنٹ ٹی سرینواس یادو کے او ایس ڈی‘جی کلیان کمار شامل ہیں۔

اے سی بی حکام نے الزام عائد کیا کہ ان مشتبہ نے خانگی افراد سے ملی بھگت اور سازش کے ذریعہ غیر قانونی سرگرمیاں انجام دیں اور سرکاری حزانہ کو 2.1 کروڑروپے کا چونالگادیا۔

ان پر 2.1 کروڑ روپے سرکاری فنڈس کے تصرف و تغلب کاالزام ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ان دونوں نے سرکاری ہدایت کے برخلاف خانگی افرادکے ساتھ بھیڑبکریوں کی خریدی میں ملوث رہے ہیں۔

خیال کیاجاتاہے کہ ان دونوں نے نجی افراد کوفامس بھرنے کی اجازت دی جبکہ یہ کام سرکاری عہدیداروں کو لازمی طورپرکرناہے۔

بعدازاں انہوں نے مبینہ طورپرغیرموجودسیلرس (فروخت کرنے والوں) کی تفصیلات ویب سائٹ پر اپ لوڈکردیں اور انہوں نے حقیقی فروخت کنندگان کے بجائے غیرموجودسیلرس میں رقم تقسیم کردی۔

ان دونوں کواے سی بی کی خصوصی عدالت میں پیش کیاگیا جہاں انہیں عدالتی تحویل میں دے دیاگیا۔