جرائم و حادثات
مدھیہ پردیش سڑک حادثہ میں رائے پور کے رہائشی کی موت، 6 زخمی
زخمیوں میں 10 سالہ دیپانشو ساہو اور 30 سالہ راجو ساہو کو پشپ راج گڑھ سے شہڈول میڈیکل کالج ریفر کیا گیا ہے۔
رائے پور: مدھیہ پردیش کے انوپ پور ضلع کے امرکنٹک پولیس اسٹیشن کے تحت ریوا امرکنٹک روڈ پر جمعہ کی دیر رات ایک زبردست سڑک حادثہ پیش آیا۔
حادثے میں 70 سالہ بچو ساہو کی موت ہو گئی، جب کہ چھ دیگر افراد شدید زخمی ہو گئے۔ سبھی لوگ چھتیس گڑھ رائے پور کے رہنے والے ہیں۔
موصولہ اطلاع کے مطابق ریوا امرکنٹک نیشنل روڈ کی نونگھاٹی وادی میں ایک زبردست سڑک حادثہ اس وقت پیش آیا جب وہ میہر کے درشن کرکے رائے پور واپس آرہے تھے اور ان کی اسکارپیو گاڑی بے قابو ہوکر پل سے ٹکرا گئی۔
اسکارپیو میں سفر کرنے والے ایک شخص کی موت ہو گئی جبکہ چھ افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں کمیونٹی ہیلتھ سنٹر پشپ راج گڑھ بھیجا گیا ہے۔
زخمیوں میں 10 سالہ دیپانشو ساہو اور 30 سالہ راجو ساہو کو پشپ راج گڑھ سے شہڈول میڈیکل کالج ریفر کیا گیا ہے۔