شاکنگ ویڈیو: ورزش کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے ایک شخص کی موت
جب پردیپ نے اپنی جیکٹ اتاری تو انہیں چکر آنے لگے۔ انہوں نے قریب ہی رکھی میز کا سہارا لینے کی کوشش کی لیکن گر پڑے۔ جم میں ورزش کرنے والے کچھ نوجوان انہیں قریبی دواخانہ لے گئے جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔
اندور: ورزش کے دوران دل کا دورہ پڑنے کے بعد موت ہوجانے کا ایک اور واقعہ مدھیہ پردیش کے اندور میں آج پیش آیا جبکہ ایک جم میں ورزش کے دوران ایک شخص کی دل کا دورہ پڑنے سے موت واقع ہو گئی۔
یہ واقعہ اندور کے اسکیم نمبر 78 علاقے میں اس وقت پیش آیا جب پردیپ رگھو ونشی نامی شخص کی دل کا دورہ پڑنے سے موت ہو گئی۔ واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ ویڈیو میں اس شخص کو ٹریڈمل پر چلنے کے نتیجہ میں پسینہ پسینہ ہوتے دیکھا جا سکتا ہے۔
جب پردیپ نے اپنی جیکٹ اتاری تو انہیں چکر آنے لگے۔ انہوں نے قریب ہی رکھی میز کا سہارا لینے کی کوشش کی لیکن گر پڑے۔ جم میں ورزش کرنے والے کچھ نوجوان انہیں قریبی دواخانہ لے گئے جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔
پولیس کے مطابق یہ واقعہ گولڈز جم، اسکیم نمبر 78 میں پیش آیا۔ پردیپ رگھو ونشی کی عمر 55 برس تھی اور وہ ہوٹل ورنداون کے مالک تھے۔ ٹریڈمل پر چہل قدمی کے دوران پردیپ کو دل کا دورہ پڑا۔ انہیں فوری طور پر قریبی اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دیا۔ وہ روزانہ دو گھنٹے جم میں ورزش کرتے تھے۔
قریبی رشتہ داروں کے مطابق ان کے بیٹے کی چند روز بعد شادی ہونے والی تھی۔ پردیپ رگھوونشی بی جے پی کے قومی جنرل سکریٹری کیلاش وجے ورگیہ کے قریبی ساتھیوں میں شمار کئے جاتے تھے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل 2022 میں اداکار سدھانت ویر سوریہ ونشی اور کامیڈین راجو سریواستو کی بھی جم میں ورزش کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے موت ہوگئی تھی۔
سال2021 میں جنوبی ہند کے سوپر اسٹار پونیت راجکمار جو 46 سال کے تھے، جم میں ورزش کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے تھے۔