امریکہ و کینیڈا

امریکہ کی ریاست رہوڈ آئی لینڈ میں براؤن یونیورسٹی میں فائرنگ، متعدد افراد زخمی: پولیس

یونیورسٹی کی جانب سے جاری الرٹ میں طلبہ کو ہدایت دی گئی کہ وہ دروازے بند کرلیں، موبائل فون سائلنٹ رکھیں اور اگلے نوٹس تک خود کو محفوظ مقام پر چھپائے رکھیں۔ الرٹ میں یہ بھی یاد دہانی کرائی گئی کہ اپنی جان بچانے کے لیے آخری چارۂ کار کے طور پر “دوڑو، چھپو یا مقابلہ کرو” کے اصول پر عمل کریں۔

نیویارک: امریکی ریاست رہوڈ آئی لینڈ کے شہر پروویڈنس میں واقع براؤن یونیورسٹی میں ہفتہ کی دوپہر فائرنگ کے ایک واقعے میں متعدد افراد کو گولیاں لگیں۔ مقامی پولیس نے یہ اطلاع دی۔

متعلقہ خبریں
امریکہ میں ایک ماہ میں 4 ہندوستانی طالب علم ہلاک
آندھرا پردیش کی میڈیکل طالبہ شیخ ظہیرہ ناز جاں بحق
ہند۔ امریکہ۔ سعودی۔ امارات، ریلوے معاملت کا اعلان متوقع

تقریباً شام چار بجکر بیس منٹ پر یونیورسٹی کے طلبہ کو ایک ٹیکسٹ پیغام موصول ہوا جس میں کیمپس میں شوٹر کی موجودگی سے آگاہ کیا گیا۔

یونیورسٹی کی جانب سے جاری الرٹ میں طلبہ کو ہدایت دی گئی کہ وہ دروازے بند کرلیں، موبائل فون سائلنٹ رکھیں اور اگلے نوٹس تک خود کو محفوظ مقام پر چھپائے رکھیں۔ الرٹ میں یہ بھی یاد دہانی کرائی گئی کہ اپنی جان بچانے کے لیے آخری چارۂ کار کے طور پر “دوڑو، چھپو یا مقابلہ کرو” کے اصول پر عمل کریں۔

پولیس کے مطابق یہ واقعہ کیمپس میں ایک تعلیمی اور تحقیقی علاقے کے قریب پیش آیا، جس کے بعد اہلکار فوری طور پر موقع پر پہنچ گئے۔