تلنگانہ
تلنگانہ میں زبردست بارش کے آثار
آئندہ پانچ دنوں کے دوران تلنگانہ میں کئی مقامات پر ہلکی سے درمیانی بارش یا گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ ریاست میں جنوب مغربی مانسون معمول کے مطابق ہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے کئی اضلاع میں 18 جولائی کو الگ تھلگ مقامات پر موسلادھار بارش کے آثار ہیں۔ محکمہ موسمیات نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔
محکمہ موسمیات نے یہاں روزانہ کی موسم کی رپورٹ میں کہا کہ ریاست کے عادل آباد، کمارام بھیم آصف آباد، منچیریال، نرمل، نظام آباد، پیڈا پلی، جئے شنکر بھوپال پلی، ملوگو، بھدرادری کوٹھا گوڈیم اضلاع میں 19 جولائی کو بھی یہی حالت رہنے کی توقع ہے۔
آئندہ پانچ دنوں کے دوران تلنگانہ میں کئی مقامات پر ہلکی سے درمیانی بارش یا گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ ریاست میں جنوب مغربی مانسون معمول کے مطابق ہے۔
یومیہ موسم کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران تلنگانہ کے کئی اضلاع میں الگ تھلگ مقامات پر موسلادھار بارش ہوئی۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسی مدت کے دوران ریاست کے بیشتر مقامات پر بارش ہوئی۔