دہلی

لارنس بشنوئی سنڈیکیٹ اور داؤد ابراہیم کے عروج میں مماثلت

نیشنل انوسٹیگیشن ایجنسی(این آئی اے) نے لارنس بشنوئی اور دیگر کے خلاف داخل اپنی چارج شیٹ میں کہا ہے کہ بشنوئی اور اس کے دہشت گرد سنڈیکیٹ کے پھلنے پھولنے اور داؤد ابراہیم کے عروج میں بڑی مماثلت پائی گئی ہے۔

نئی دہلی: نیشنل انوسٹیگیشن ایجنسی(این آئی اے) نے لارنس بشنوئی اور دیگر کے خلاف داخل اپنی چارج شیٹ میں کہا ہے کہ بشنوئی اور اس کے دہشت گرد سنڈیکیٹ کے پھلنے پھولنے اور داؤد ابراہیم کے عروج میں بڑی مماثلت پائی گئی ہے۔

این آئی اے نے چارج شیٹ میں کہا ہے کہ لارنس بشنوئی گینگ کے ارکان نے بیشتر جرائم کینیڈا کے ٹکٹ کے عوض کئے۔

ایجنسی کا کہنا ہے کہ ڈی کمپنی چلانے والا داؤد ابراہیم کسی وقت چھوٹا غنڈہ تھا لیکن بعد میں وہ انڈرورلڈ ڈان بنا۔

اسی طرح شمالی ہند میں منظم ٹیرر سنڈیکیٹ چلانے والے لارنس بشنوئی کی شروعات چھوٹے مجرم کے طورپر ہوئی تھی۔

بعد میں اس نے اپنا گینگ (لارنس بشنوئی گینگ) بنالیا جسے اس نے بعدازاں ستیندر جیت سنگھ عرف گولڈی برار‘ سچن تھاپن عرف سچن تھاپن بشنوئی‘ انمول بشنوئی عرف بھانو‘ وکرم جیت سنگھ عرف وکرم برار اور کالا رانا کی مدد سے پھیلایا۔

لارنس بشنوئی کے پاس فی الحال 700 ارکان کا نیٹ ورک ہے جس نے سال 2020میں کروڑہا روپیوں کی کمائی کی۔

a3w
a3w