سسوڈیہ تو جھانکی ہے، کجریوال ابھی باقی ہے :بی جے پی
بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کے سربراہ اور دہلی کے چیف منسٹر اروند کجریوال کو بدعنوانی کا مترادف اور شراب گھپلہ کا 'کنگ پن' قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ کجریوال جلد ہی قانون کے شکنجہ میں آئیں گے۔
نئی دہلی: بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کے سربراہ اور دہلی کے چیف منسٹر اروند کجریوال کو بدعنوانی کا مترادف اور شراب گھپلہ کا ‘کنگ پن’ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ کجریوال جلد ہی قانون کے شکنجہ میں آئیں گے۔
پیر کو یہاں پارٹی کے مرکزی دفتر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بی جے پی کے ترجمان گورو بھاٹیہ نے کہا کہ کجریوال بہت گھبرائے ہوئے ہیں۔ وہ اتنے گھبرائے ہوئے ہیں کہ جھوٹی پریس کانفرنسیں کر رہے ہیں۔ وہ ویسے بھی کرپٹ ہیں۔ اس کے ساتھ عوام کو گمراہ کرنے کے لیے جھوٹی پریس کانفرنسیں کی جارہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کجریوال شراب گھپلہ میں اس حد تک ڈوب رہے ہیں کہ وہ اِدھر اُدھر کی باتیں کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ”منیش سسوڈیہ تو جھانکی ہے اوراروند کجریوال ابھی باقی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 6 مئی کو ایک شریک ملزم کو ضمانت مل جاتی ہے اور اے اے پی کے تمام ترجمان باہر آتے ہیں اور کہتے ہیں کہ کوئی ثبوت نہیں ہے۔
بھاٹیہ نے کہا کہ کسی بھی ملزم کی ضمانت کا حکم صرف ان کے لیے ہے، یہ کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہے۔ عدالت نے اپنے حکم میں کہا کہ راجیش جوشی کسی میٹنگ میں نہیں گئے اور اس لیے انہوں نے منیش سسوڈیہ کو کوئی معاوضہ نہیں دیا اسی لیے یہ ضمانت دی گئی۔ اس پر اے اے پی کے ایم پی سنجے سنگھ نے کہا کہ اروند کجریوال کے خلاف کوئی ثبوت نہیں ہے اور اسی وجہ سے راجیش جوشی کو ضمانت دی گئی ہے۔
بی جے پی کے ترجمان نے کہا کہ آپ عدالت کی توہین کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہلی ہائی کورٹ کو اس بات کا نوٹس لینا چاہئے کہ ایک زیر التواء کیس میں منیش سسوڈیہ جو خود اہم ملزم ہیں، ان کی پارٹی کا کہنا ہے کہ اس معاملے میں کچھ نہیں ہے جبکہ ان کی ضمانت ابھی باقی ہے۔
سپریم کورٹ، مرکزی تفتیشی بیورو، عدالت اور انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کی عدالت نے منیش سسوڈیہ کی ضمانت کی درخواست مسترد کر دی ہے۔ بھاٹیہ نے کہا کہ کجریوال کی پوری سیاست بدعنوانی، جھوٹ اور گمراہ پر مبنی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگر کوئی ہے جو بدعنوانی کا مترادف ہے اور بدعنوانی کی انتہا پر ہے تو وہ کجریوال ہیں۔ اگر کوئی کٹر دھوکہ باز ہے تو وہ کجریوال ہے اور جس کی ناک کے نیچے شراب گھپلہ ہوا، وہ کجریوال ہیں۔انہوں نے کہا کہ لوگ آج کہہ رہے ہیں کہ کجریوال شراب میں اس قدر ڈوب گئے ہیں کہ وہ پورے ملک کو شرمندہ کر رہے ہیں۔