آندھرا تشدد، تحقیقات کے لئے ایس آئی ٹی کی تشکیل
آندھرا پردیش میں مابعد انتخابات تشدد کے واقعات کی تحقیقات کے لئے ایک اسپیشل انوسٹی گیشن (ایس آئی ٹی) تشکیل دی جائے گی۔ ایس آئی ٹی، تشدد کے ہر ایک واقعہ کی تحقیقات کرے گی اور رپورٹ الیکشن کمیشن آف انڈیا کو پیش کرے گی۔

امراوتی: آندھرا پردیش میں مابعد انتخابات تشدد کے واقعات کی تحقیقات کے لئے ایک اسپیشل انوسٹی گیشن (ایس آئی ٹی) تشکیل دی جائے گی۔ ایس آئی ٹی، تشدد کے ہر ایک واقعہ کی تحقیقات کرے گی اور رپورٹ الیکشن کمیشن آف انڈیا کو پیش کرے گی۔
آئی پی سی کے مناسب دفعات کے اضافہ کے ساتھ ایف آئی آر کو اپ ڈیٹ کیا جائے گا۔ چیف سکریٹری جواہر ریڈی اور ڈائرکٹر جنرل آف پولیس ہریش کمار گپتا جمعرات کے روز دہلی میں چیف الیکشن کمیشن راجیو کمار اور دو الیکشن کمشنرس کے سامنے پیش ہوئے۔
ریاست اے پی میں انتخابات کے بعد تشدد کے واقعات کو روکنے میں انتظامیہ کی ناکامی کی وضاحت شخصی طور پر پیش کرنے کیلئے الیکشن کمیشن نے چیف سکریٹری اور ڈی جی پی کو کل طلب کیا تھا۔
13 مئی کو رائے دہی کے دوران اور اس کے بعد ایام میں بھی اضلاع اننت پور، پالنا ڈو اور تروپتی میں تشدد کے کئی واقعات پیش آئے تھے۔ چیف سکریٹری اور ڈی جی پی نے الیکشن کمیشن کے سامنے پیش ہوئے، کہا کہ تشدد سے متاثرہ اضلاع میں پولیس عہدیداروں کی لاپرواہی اور نگرانی کا فقدان رہا۔ ان دونوں کی اس رپورٹ کے بعد الیکشن کمیشن نے 16عہدیداروں کے خلاف کارروائی کا حکم دیا۔
کمیشن نے ایس پی پالنا ڈؤ گاریکا پاتی بندو مادھو اور ایس پی اننت پور امیت باردار کو معطل کردیا۔ کمیشن نے پالنا ڈو ضلع کلکٹر، شیوا شنکر لو تھری اور تروپتی ایس پی کرشنا کانت پٹیل کے تبادلوں کا حکم د یا ہے علاوہ ازیں ان عہدیداروں کے خلاف محکمہ جاتی انکوائری کی بھی ہدایت دی ہے۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے پالنا ڈو کے ایس پی وائی روی شنکر ریڈی کے تبادلہ کرنے کے بعد ایک ماہ قبل مدھو نے ایس پی پالناڈو کا جائزہ حاصل کیا تھا۔ جبکہ کرشنا کانت پٹیل نے دو ماہ قبل ایس پی تروپتی کا چارج سنبھالا تھا۔
ریاستی حکومت نے الیکشن کمیشن کو دی گئی اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا تھا کہ ان عہدیداروں نے خدشات کے باوجود تشدد کے واقعات روکنے میں ناکام رہے ہیں۔ ان اضلاع میں سیاسی تشدد کی تاریخ سے واقفیت کے باوجود عہدیداروں نے خاطر خواہ صیانتی انتظامات نہیں کئے۔
الیکشن کمیشن نے پالناڈو، اننت پور اور تروپتی اضلاع 12سب ارڈینٹ پولیس عہدیداروں کو خدمات سے معطل کرنے کے احکام کو منظوری دی ہے۔ جن عہدیداروں کو معطل کیا گیا ہے ان میں تروپتی ضلع میں تروپتی ڈی ایس پی اے سریندر ریڈی، اسپیشل برانچ کے انسپکٹر کے راج شیکھر، اسپیشل برانچ کے ڈی ایس پی بھاسکر ریڈی،
الپیری کے انسپکٹر رامچندر ریڈی شامل ہیں۔ کمیشن نے ضلع پالناڈو میں نرسا راؤ پیٹ کے ڈی ای سپی وی ایس این ورما، گروزالہ ڈی ایس پی اے پلا پوراجو، انسپکٹرس کے پربھاکر راؤ اور ای بالا ناگی ریڈی، کارم پوڈی کے ایس آئی رامانجینلو،
اورناگرجناساگر ایس آئی ڈی وی کنڈا ریڈی کو معطل کردیا۔ ضلع اننت پور میں جن پولیس عہدیداروں کو معطل کیا ہے ان میں تاڈی پتری کے ڈی ایس پی سی ایم کنگیا اور تاڈی پتری انسپکٹر مرلی کرشنا شامل ہیں۔ الیکشن کمیشن نے چیف سکریٹری اور ڈی جی پی کو ہدایت دی ہے کہ وہ اس طرح کے پرتشدد واقعات کا اعادہ ہونے نہ دیں۔