جرائم و حادثات

چھتیس گڑھ کے بلود میں ٹرک اور کار کے ٹکرانے سے چھ لوگوں کی موت، سات زخمی

پولس نے موقع پر پہنچ کر مقامی لوگوں کی مدد سے گھنٹوں کی مشقت کے بعد کار میں پھنسے افراد کو باہر نکالا۔

بلود: چھتیس گڑھ کے ضلع بلود میں آج صبح ٹرک اور مسافر کار کے ٹکرانے سے چھ لوگوں کی موت ہو گئی اور سات دیگر زخمی ہو گئے۔

متعلقہ خبریں
حیدرآباد: سڑک حادثہ میں انجینئرنگ طالب علم ہلاک
جنتادل (یو) رکن اسمبلی نے ایک شخص کو تھپڑ مارا (ویڈیو)
نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے چیتا ہلاک
وزیر برقی کرشماتی طورپر محفوظ

یہ حادثہ پیر کی صبح ڈونڈی تھانہ علاقہ کے تحت بھانوپرتاپ پور-ڈلی جھاڑہ روڈ پر چوراپود کے نزدیک پیش آیا، جہاں ایک تیز رفتار ٹرک نے دوسری گاڑی کو زور سے ٹکر مار دی۔

ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (اے ایس پی) اشوک جوشی نے بتایا کہ زخمیوں کو مقامی لوگوں کی مدد سے راج نندگاؤں میڈیکل کالج میں داخل کرایا گیا ہے، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔

اس کے ساتھ ہی حادثہ کے بعد ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا ہے اور پولیس اس کی تلاش میں مصروف ہے۔

معلومات کے مطابق ٹرک نے مخالف سمت سے آنے والی کار کو ٹکر مار دی، جس کی وجہ سے چھ افراد کی موت ہو گئی، جب کہ سات دیگر زخمی ہو گئے۔

اے ایس پی جوشی نے بتایا کہ ملزم ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا اور اس کی تلاش جاری ہے۔ ٹرک اور کار کے درمیان تصادم میں کار کے پرخچے اڑ گئے۔

پولس نے موقع پر پہنچ کر مقامی لوگوں کی مدد سے گھنٹوں کی مشقت کے بعد کار میں پھنسے افراد کو باہر نکالا۔

کار میں سوار لوگ ڈونڈی کے کنبھکر میں اپنے رشتہ دار کے پروگرام میں شرکت کے بعد گوریڈا گاؤں واپس آرہے تھے۔