قومی

کف سیرپ کی اسمگلنگ کیس میں چھ افراد گرفتار

اتر پردیش کے مشہور کف سیرپ اسمگلنگ معاملے میں بدھ کو وارانسی کی کوتوالی پولیس اور خصوصی تفتیشی ٹیم (ایس آئی ٹی) نے چھ ملزمین کو گرفتار کیا اور ان کے قبضے سے حوالہ کے 42 لاکھ روپے، نوٹ گننے والی تین مشین اور دس مہنگے موبائل فون برآمد کئے۔

وارانسی: اتر پردیش کے مشہور کف سیرپ اسمگلنگ معاملے میں بدھ کو وارانسی کی کوتوالی پولیس اور خصوصی تفتیشی ٹیم (ایس آئی ٹی) نے چھ ملزمین کو گرفتار کیا اور ان کے قبضے سے حوالہ کے 42 لاکھ روپے، نوٹ گننے والی تین مشین اور دس مہنگے موبائل فون برآمد کئے۔

گرفتار ملزمان میں نئی دہلی کے اصل رہائشی اشوک، راجستھان کے بیکانیر کے رہائشی موہت، رام اوتار، گردھاری غازی پور کے رہنے والے سنتوش گری اور بلیا کے اوم پرکاش شامل ہیں۔ ان سب کے نام سرغنہ شبھم جیسوال کے قریبی حوالہ کاروباری ویبھو جیسوال کی گرفتاری کے سامنے آئے۔

پوچھ گچھ کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ یہ سبھی حوالا لین دین اور کھف سیرپ کی اسمگلنگ کے ذریعے کمائی گئی غیر قانونی رقم کو لانڈرنگ کے لیے ایک نیٹ ورک چلاتے تھے۔

متعلقہ خبریں
سعودی میں منشیات اسمگلنگ 6 کو سزائے موت
تروپتی مندر کے تقدس کی حفاظت کرنے چیف منسٹر نائیڈو کی ہدایت
سعودی عرب میں رواں برس 100 سے زائد افراد کو موت کی سزا دی گئی

جیت پورہ تھانہ علاقہ کے سنجے گاندھی نگر کالونی میں انہوں نے کاروبار کا ا اڈہ بنا رکھا تھا۔ ڈپٹی کمشنر آف پولیس، کاشی گورو بنسل نے بتایا کہ یہ سبھی شبھم جیسوال اور اس کے قریبی ساتھیوں کے نیٹ ورک سے جڑے ہوئے تھے۔

پولیس ان کے دیگر ساتھیوں کی بھی تلاش کر رہی ہے۔