قومی
اتراکھنڈ کے اترکاشی ضلع میں آدھی رات زلزلے کے جھٹکوں سے زمین لرز اٹھی
سرکاری اطلاعات کے مطابق پیر 10 اگست کو رات ایک بجکر 21 مبٹ ہر ۔ 30.831 شمالی عرض البلد اور 78.230 مشرقی طول البلد پر اترکاشی کے بڑکوٹ علاقے کے راج گڑھ کے جنگلات میں 10 کلومیٹر کی گہرائی میں زلزلے کا مرکز پایا گیا۔
اترکاشی: اتراکھنڈ کے ضلع اترکاشی میں اتوار اور پیر کی درمیانی شب زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ ریکٹر پیمانے پر زلزلے کی شدت 4.2 ریکارڈ کی گئی۔ اس دوران کسی بھی طرح کے ناخوشگوار واقعے کی اطلاع نہیں ہے۔
سرکاری اطلاعات کے مطابق پیر 10 اگست کو رات ایک بجکر 21 مبٹ ہر ۔ 30.831 شمالی عرض البلد اور 78.230 مشرقی طول البلد پر اترکاشی کے بڑکوٹ علاقے کے راج گڑھ کے جنگلات میں 10 کلومیٹر کی گہرائی میں زلزلے کا مرکز پایا گیا۔
ضلع ایمرجنسی آپریشن مرکز کو ضلع کی تمام تحصیلوں سے موصولہ اطلاعات کے مطابق، پروولا، موری، بڑکوٹ، چنیالی سوڑ اور دیگر تحصیلوں میں زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
موجودہ وقت تک کسی بھی تحصیل میں کسی بھی طرح کے جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔