دہلی

دہلی کے چھ اسکولوں کو بم سے اڑانے کی دھمکی ملی

قابل ذکر ہے کہ ایک ہفتے کے اندر اسکولوں میں بم کی دھمکی سے متعلق یہ دوسرا واقعہ ہے۔

نئی دہلی: دہلی کے چھ اسکولوں کو جمعہ کی صبح ای میل کے ذریعے بم سے اڑانے کی دھمکیاں ملی ہیں۔

متعلقہ خبریں
آکاسا ایر کے طیارہ میں بم کی جھوٹی اطلاع
عیدالفطر سےقبل بی جے پی کامودی کٹس کاوزیرگجیندر سنگھ شیخاوت کےہاتھوں پوسٹر جاری۔
دہلی میں فضائی آلودگی، اسکول 18 نومبر تک بند رہیں گے
آتشبازی پر سال بھر امتناع ضروری: سپریم کورٹ
25پروازوں میں بم کی اطلاع

حکام کو اطلاع ملنے کے بعد اسکولوں میں موجود طلباء کوگھر بھیج دیا گیا۔ دہلی فائر سروس کے ڈائریکٹر اتل گرگ نے کہا، ’’بم کا پتہ لگانے والی ٹیم اور فائر اہلکار فوراً موقع پر پہنچ گئے‘‘۔

انہوں نے کہا کہ پچھم وہار میں بھٹناگر انٹرنیشنل اسکول، سری نواسپوری کے کیمبرج اسکول، امر کالونی میں ڈی پی ایس، ڈیفنس کالونی کے ساؤتھ دہلی پبلک اسکول، ایس جے انکلیو ڈی پی ایس اور روہنی کے وینکٹیشور گلوبل اسکول کو صبح ساڑھے 4 سے 8:30 کے درمیان دھمکیاں موصول ہوئیں۔

قابل ذکر ہے کہ ایک ہفتے کے اندر اسکولوں میں بم کی دھمکی سے متعلق یہ دوسرا واقعہ ہے۔

ہفتے کے شروعات میں میں بھی قومی راجدھانی کے کچھ اسکولوں کو بھی ای میل کے ذریعے بم کی دھمکیاں ملی تھیں۔