تلنگانہ

سنگاریڈی میں گنیش وسرجن کے دوران چھ طلبہ ڈوب گئے

مقامی لوگوں اور پولیس نے تلاشی کی کارروائی شروع کی اور انہیں پانی سے نکال کر اسپتال منتقل کیا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔ مرنے والوں کی شناخت نرسمہا راجو، سومنتھ ریڈی، ادے کرن، تیجا، گنیش اور سدھارتھ کے طور پر ہوئی ہے۔ پولیس نے معاملہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع سنگاریڈی کے گاؤں پیداکنجرلا میں بدھ کے روز گنیش مورتی وسرجن کے دوران چھ طلبہ ڈوب گئے۔

پولیس کے مطابق یہ طلبہ، جو مبینہ طور پر ایک یتیم خانے سے تعلق رکھتے تھے، مورتی وسرجن کی کوشش کے دوران غلطی سے نیریڈو چیرو کے گہرے پانی میں چلے گئے اور ڈوب گئے۔

مقامی لوگوں اور پولیس نے تلاشی کی کارروائی شروع کی اور انہیں پانی سے نکال کر اسپتال منتقل کیا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔ مرنے والوں کی شناخت نرسمہا راجو، سومنتھ ریڈی، ادے کرن، تیجا، گنیش اور سدھارتھ کے طور پر ہوئی ہے۔ پولیس نے معاملہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

گورنر شو پرتاپ شکلا اور وزیراعلیٰ اے ریونت ریڈی نے اس واقعے پر گہرے دکھ کا اظہار کیا اور سوگوار خاندانوں سے تعزیت کی۔ گورنر مسٹر شکلا نے عقیدت مندوں اور منتظمین سے احتیاط برتنے، گہرے یا نامعلوم آبی مقامات سے پرہیز کرنے اور وسرجن کے دوران مناسب دیکھ بھال، روشنی، بیری کیڈنگ اور ہنگامی بچاؤ کے انتظامات کو یقینی بنانے کی اپیل بھی کی۔

وزیراعلیٰ مسٹر ریڈی نے ضلعی انتظامیہ کو متاثرہ خاندانوں کی مدد کرنے کی ہدایت دی اور حکام سے وسرجن کے مقامات پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کرنے کو کہا۔