ایشیاء

سلوواکیہ کا پارلیمانی وفد ماسکو کا دورہ کرے گا: ڈینکو

سلوواک نیشنل کونسل کے نائب صدر آندریج ڈینکو نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

براتسلاوا: سلواکیہ کا پارلیمانی وفد روس کے ساتھ رابطے دوبارہ شروع کرنے کے لئے جنوری میں ماسکو کا دورہ کرے گا ۔

متعلقہ خبریں
ملک میں روس جیسی آمرانہ صورتحال: کجریوال
ہندوستانی شہریوں کو یوکرین جنگ میں دھکیلنے کا ریاکٹ، 4 گرفتار
تیل کی قیمتیں مزید بڑھنے کا امکان، سعودی عرب، تیل کی پیداوار میں کٹوتی جاری رکھے گا
روس یوکرین خونریز جنگ 11ماہ میں داخل

سلوواک نیشنل کونسل کے نائب صدر آندریج ڈینکو نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

مسٹر ڈینکو نے ایک مقامی میڈیا پروگرام میں بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ روس کے ساتھ کچھ تعلقات بحال کرنے کے لیے روسی پارلیمنٹ اور حکومت کے نمائندوں سے ملاقات کریں گے۔

انہوں نے اس دورے کو اس بات چیت کا تسلسل قرار دیا جس کا آغاز سلواکیہ کے وزیر اعظم رابرٹ فیکو نے 22 دسمبر 2024 کو روسی صدر ولادیمیر پوتن کے ساتھ اپنی ملاقات کے دوران کیا تھا۔

انہوں نے سلوواکیہ اور پورے یورپ کے لیے روسی گیس کی اہمیت پر بھی زور دیا۔

انہوں نے کہا’’آپ راتوں رات ایک الگ گیس کا استعمال شروع نہیں کر سکتے، یہ اس طرح کام نہیں کرتی‘‘۔

روس اور یوکرین کے درمیان ٹرانزٹ معاہدہ 31 دسمبر 2024 کو ختم ہونے کے بعد یکم جنوری کو یوکرین سے سلواکیہ تک روسی گیس کی آمد روک دی گئی تھی۔