جرائم و حادثاتحیدرآباد

اسمارٹ فونس چوری کرنے والی ٹولی بے نقاب، 31ملزمین گرفتار

حیدرآبادپولیس نے اسمارٹ فونس کا سرقہ کرنے اوران فونس کی اسمگلنگ کرنے والی ایک بین الاقوامی ٹولی کا پردہ فاش کیاہے اور پولیس نے ایک سوڈانی شہری کے بشمول 31 ملزمین کوگرفتار کرلیاہے۔

حیدرآباد: حیدرآبادپولیس نے اسمارٹ فونس کا سرقہ کرنے اوران فونس کی اسمگلنگ کرنے والی ایک بین الاقوامی ٹولی کا پردہ فاش کیاہے اور پولیس نے ایک سوڈانی شہری کے بشمول 31 ملزمین کوگرفتار کرلیاہے۔

متعلقہ خبریں
20 جعلی تعلیمی اسناد ضبط، 3 گرفتار،مہیشورم ایس او ٹی کی کارروائی
حیدرآباد میں راشن چاول کی بڑے پیمانہ پر اسمگلنگ: ٹاسک فورس کے کانسٹبل کی نگرانی میں غیر قانونی سرگرمیاں جاری؟
جعلی پاسپورٹ اور دستاویزات کیس، 12ٹراویل ایجنٹس گرفتار
قانون کی خلاف ورزی پر سخت کاروائی ہوگی: کمشنر پولیس سندیپ شنڈالیہ
حیدرآباد پولیس نے دکانوں اور ہوٹلوں کے لئے نیا ٹائم ٹیبل جاری کیا

بتایا جاتاہے کہ سٹی پولیس نے 31ملزمین کے بشمول مسروقہ موبائل فونس خرید نے اور چوری کرنے والوں کوگرفتار کرلیا۔ اس ٹولی کے ارکان کے قبضہ سے 713 مسروقہ اسمارٹ فونس‘ ایک آٹو‘ 2 کمپیوٹراور ایک لیاپ ٹاپ جن کی مالیت 2کروڑ بتائی جاتی ہے‘ ضبط کرلیا۔

کمشنر ٹاسک فورس نے یہ کارروائی کی۔ مختلف پولیس اسٹیشنوں میں ملزمین کے خلاف رہزنی اور سل فونس سرقہ کے91 مقدمات درج ہیں۔ پولیس کے بموجب 31 چوروں میں سے 7‘ملزمین سل فون چھیننے اور سرقہ کے واقعات میں ملوث تھے۔

ان ملزمین میں ایک سوڈانی بھی شامل ہے جومسروقہ سل فون کا خریدار بتایا گیا ہے اوروہ ان فونس کو سوڈان بھیجتاتھا۔ اس ٹولی کے 8ارکان مسروقہ فونس خریداکرتے تھے۔ اس کے علاوہ سل فونس کے 5ٹیکنیشنس بھی شامل ہیں جو سل فون کے آئی ایم ای آئی نمبرس کوحذف کیا کرتے تھے۔

یہ ٹولی بس اسٹاپس‘ریلوے اسٹیشن‘وائن شاپس‘جلسوں اور پرہجوم علاقوں سے سل فونس کا سرقہ کیا کرتے تھے اور راہگیروں سے سل فونس چھین لیا کرتے تھے۔ان فونس کو جگدیش مارکٹ میں ٹپامپرنگ کرواتے تھے جس سے آئی ایم ای آئی نمبر ہٹادیتے تھے اورپھر مسروقہ فونس کو سوڈانی شہری محمدموسیٰ حسن کوفروخت کردیتے تھے۔

تفصیلات میں بتایا گیا کہ ملزم محمدامجد جو اس ٹولی کا سرغنہ بتایا گیا ہے‘ اس کے خلاف مختلف پولیس اسٹیشنوں میں 19 مقدمات درج ہیں۔ ایک اور ملزم محمدارباز خاں کے خلاف بیگم بازار پولیس اسٹیشن میں مقدمات درج ہیں۔ محمد ارشد محی الدین کے خلاف چادرگھاٹ پی ایس میں ایک مقدمہ درج ہے۔

محمدنذیر الدین کے خلاف مشیرآبادپی ایس میں ایک مقدمہ درج ہے۔ ملزم مہاویرجین کے خلاف 3مقدمات درج ہیں۔ ملزم محمدمحمود اور ملزم محمدخان کے خلاف 10-10 مقدمات درج ہیں۔ ملزم محمدخالد کے خلاف 4کیسس درج ہیں۔

ملزم سید ساجد عرف چپل ساجد کے خلاف 27 مقدمات درج ہیں۔ملزم سید شریف عرف کٹ شریف کے خلاف 10 مقدمات درج ہیں۔ ملزم محمد مشتاق عرف سلمان کے خلاف 2مقدمات درج ہیں اورملزم سیدصلاح الدین کے خلاف 3مقدمات درج ہیں۔

یہ تمام عادی سارقین بتائے گئے ہیں۔ یہ ٹولی رہزنی اور سرقہ کی وارادتوں میں ملوث بتائی گئی ہے۔ ملزم محمدموسیٰ حسن یہاں سے سستے دام میں اسمارٹ فونس خرید کر سوڈان منتقل کرتا تھااوروہ وہاں بھاری قیمت پران فونس کو فروخت کرتا تھا۔

ملزمین کی گرفتاری کمشنر ٹاسک فورس‘ ڈپٹی کمشنر پولیس ایس رشمی پرمول کی نگرانی میں ساوتھ زون انسپکٹرس ذاکر حسین‘ڈی وینکٹ ریڈی اور ساوتھ ایسٹ ٹاسک فورس انسپکٹر اے ناگراجو نے اپنی ٹیم کی مدد سے عمل میں لائی۔