سوشیل میڈیاکرناٹک

کرناٹک میں بی جے پی نے عملاً انتخابی بگل بجادیا

شاہ کے دورہ سے قبل بی جے پی کے قومی جنرل سکریٹری بی ایل سنتوش نے خاندانی سیاست کے لیے جے ڈی ایس پر تنقید کی۔ پارٹی نے جے ڈی ایس کی ”پنچ رتن یاترا“ کو فلاپ شو قرار دیا۔

بنگلورو: مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ کے دو روزہ ریاستی دورہ اور جے ڈی ایس کے گڑھ مانڈیا میں جلسہ عام سے خطاب کے ساتھ ہی بی جے پی نے کرناٹک میں انتخابی بگل بجادیا۔ شاہ کے دورہ سے قبل بی جے پی کے قومی جنرل سکریٹری بی ایل سنتوش نے خاندانی سیاست کے لیے جے ڈی ایس پر تنقید کی۔ پارٹی نے جے ڈی ایس کی ”پنچ رتن یاترا“ کو فلاپ شو قرار دیا۔

وزیر اعلیٰ تعلیم ڈاکٹر سی این اشوت نارائن نے کھلے عام اعلان کیا کہ امیت شاہ کے دورہ کا مقصد جنوبی کرناٹک کے علاقہ میں پارٹی کے ووٹ بینک کو مستحکم کرنے کی حکمت عملی مرتب کرنا ہے۔

اس پر سابق چیف منسٹر اور جے ڈی ایس لیڈر ایچ ڈی کماراسوامی نے جواب دیا کہ مانڈیا ضلع کسی کی جاگیر نہیں ہے۔ اڈانی اور امبانی آپ کے پاس آسکتے ہیں۔ غریب عوام اپنے مستقبل کے لیے میرے پاس آئیں گے۔ امیت شاہ مانڈیا میں راکٹ سے اترجائیں۔

 مگر کیا عوام محض بی جے پی کے قائدین کے کہنے پر ہمیں مسترد کردیں گے؟“  امیت شاہ 30اور 31دستمبر کو مانڈیا اور بنگلورو اربن اضلاع میں کئی پروگرامس میں حصہ لیں گے۔ وہ مانڈیا میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے جہاں اپوزیشن جماعتوں بالخصوص جے ڈی ایس پر جارحانہ حملے کی توقع ہے۔

 وہ 260.90 کروڑ کی لاگت سے تعمیر کردہ میگا ڈیری کا افتتاح انجام دیں گے۔ وہ بنگلورو میں کرناٹک راجیہ سوہارد سمیکتہ سہکارا کا دورہ کریں گے اور ہند۔تبت سرحدی پولیس علاقائی ہیڈکواٹرس پر کئی منصوبوں کا آن لائن افتتاح کریں گے۔

 ہفتہ کو بنگلورو کے پیالس گراؤنڈس میں بوتھ صدر اور بوتھ سطح کے ایجنٹوں کے کنونشن میں بھی ان کی شرکت متوقع ہے۔ جنوبی ریاست 60اسمبلی سیٹوں پر مشتمل ہے جہاں ووکالیگا ووٹ بینک خاصا اثر رکھتا ہے۔ پنچم سالی لنگایتوں کو تحفظات کا اعلان اور کلسا بندوری پروجیکٹ کی تفصیلی پروجیکٹ رپورٹ (ڈی پی آر) کو منظوری دیتے ہوئے شمالی کرناٹک میں ووٹ کی بنیاد کو مستحکم کرنے کے بعد بی جے پی جنوبی علاقہ میں اپنی بنیاد کو مستحکم کرنے تیار ہے۔ اسمبلی انتخابات اگلے چاہ ماہ میں منعقد شدنی ہیں۔