جرائم و حادثات

رقم اورجائیدادکیلئے بیٹے نے مکان کو آگ لگادی، ماں محفوظ

حیدرآباد: رقم اورجائیداد کے لئے اپنی ماں کو ہلاک کرنے کے مقصد سے ایک بیٹے نے مکان کو آگ لگادی تاہم ماں، گھر میں موجود نہ ہونے کی وجہ سے محفوظ رہی۔

حیدرآباد: رقم اورجائیداد کے لئے اپنی ماں کو ہلاک کرنے کے مقصد سے ایک بیٹے نے مکان کو آگ لگادی تاہم ماں، گھر میں موجود نہ ہونے کی وجہ سے محفوظ رہی۔

متعلقہ خبریں
روڈی شیٹر ایوب خان گرفتار
متلاشیان روزگار کو دھوکہ سے کمبوڈیا روانہ کرنے پر یو پی کے ایک شخص کی گرفتاری
حیدرآباد کلکٹر نے گورنمنٹ ہائی اسکول نابینا اردو میڈیم دارالشفا کا اچانک دورہ کیا
اللہ کے رسول ؐ نے سوتیلے بہن بھائیوں کے ساتھ حسن سلوک اور صلہ رحمی کا حکم دیا: مفتی محمد صابر پاشاہ قادری
محفل نعت شہ کونین صلی اللہ علیہ وسلم و منقبت غوث آعظم رضی اللہ تعالٰی عنہ

یہ واقعہ تلنگانہ کے ضلع کاماریڈی میں پیش آیا۔ پولیس کے مطابق بیرکورمنڈل مستقر کے جوڑے چندروا۔نارائن کو اکلوتابیٹا اشوک ہے۔

نارائن کی کچھ عرصہ پہلے موت ہوگئی تھی جس کے بعد چندروا مکان میں تنہا رہا کرتی تھی۔ اس نے مکان کا ایک کمرہ کرایہ پر دیا تھا۔

اشوک، اپنی بیوی اور بچوں کے ساتھ ملازمت کے لئے حیدرآباد میں مقیم تھا۔ وہ چندروا کو رقم کے لئے ہراساں کیاکرتاتھا اور ماں کے نام پررکھی جائیداد کوفروخت کرنا بھی چاہتا تھا۔

وہ کل اپنے گاوں پہنچا۔اس نے مکان کو باہرسے پٹرول ڈال کرآگ لگادی۔ پڑوسیوں نے مکان سے آگ کے ساتھ کثیف دھواں اٹھتا ہوا دیکھا۔

اسی دوران اشوک نے ماں کو باہر سے آتاہوا دیکھا اورفرارہوگیا۔

اس کی ماں کا کہنا ہے کہ جب بھی اشوک حیدرآباد سے گاوں آتا وہ اس کو جائیداد فروخت کرنے کیلئے ہراساں کرتا تھا اور مارپیٹ بھی کرتا تھا۔

چندروا نے کہا کہ اس واقعہ میں 1.20لاکھ روپئے نقد رقم کے ساتھ ساتھ 8تولے سوناجل کر خاکستر ہوگیا۔

پولیس نے کہا کہ اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی گئی ہے۔ملزم اشوک مفرور ہے۔